ساحلی آندھرا میں ہوا کے دباؤ کی شدت میں کمی - بارش متوقع - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-24

ساحلی آندھرا میں ہوا کے دباؤ کی شدت میں کمی - بارش متوقع

ساحلی آندھرامیں ہواکے شدید دباؤ میں کمی ہوئی ہے۔سائیکلون وارننگ سنٹر(سی ڈبلیوسی)کے عہدیداروں نے آج یہاں بتایاکہ آندھراپردیش کے بیشتر علاقوں میںآئندہ24گھنٹوں کے دوران بارش ہوسکتی ہے۔فیصلوں کے اتلاف کے معاملہ میں گوداوری ضلع کو شدید نقصان پہنچاہے۔ساحلی اضلاع کرشنا،مشرق گوداوری اور سریکاکولم شدید بارش کے اثرات سے متاثرہوئے ہیں۔طوفان کے اثرات گنٹوراوروشاکھاپٹنم جیسے اضلاع میں بھی محسوس کیے گئے۔ضلع انتظامیہ عہدیداروں نے بتایا کہ نیشنل دیزاسٹرریسپانس فورس کی10ٹیموں کوبچاؤسرگرمیوں کے لیے تعینات کردیاگیاہے۔اکتوبر کے اوائل میںآندھراپردیش فائیلن طوفان کاشکاربناتھا،جس سے ساحلی آندھرا میں بڑے پیمانے پرتباہی برپاہوئی تھی،اگرچہ کہ انسانی اموات کی شرح کم رہی تھی۔سرکاری عہدیداران اس وقت بھی فائیلن سے ہوئے نقصانات کاجائزہ لے رہے ہیں۔طوفان ہیلن کے نتیجے میں ہندوستان اورویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرے ونڈے انٹرنیشنل پربھی بارش کاخطرہ منڈلارہاہے۔بارش سے کوچی میں پہلے اوڈی آئی کے لیے بھی خطرہ پیداہوگیاتھا، جہاں ہندوستان نے ویسٹ انڈیزکوہزیمت دیتے ہوئے تین م،میاچوں پرمشتمل سیریزمیں صفرکے مقابلہ میں ایک سے قیادت کی تھی،تاہم موسمی حالات نے بارش کے ذریعہ توقف کے بغیرمیاچ کے جاری رہنے کاموقف فراہم کیاتھا۔طوفان ہیلن جنوبی افریقہ کے ساحل سے گزرگیاہے اگرچہ کہ وشاکھاپٹنم ضلع میں جمعرات کی شب سے شدیدبارش جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کی پیش قیاسی میں بتایاگیاہے کہ صورت حال میں بہتری ہوگی اوروقفہ وقفہ سے بارش بھی ہوسکتی ہے۔توقع ہے کہ کل مطلع صاف ہوجائے گا۔توقع ہے کہ ٹیموں کی جانب سے کل پریکٹس میاچ کاانعقادوائی ایس راج شیکھر ریڈی اے سی اے۔وی ڈی سی اے اسٹیڈیم میں منعقدہوگا،جہاں سوپرساپرس(اسٹیڈیم میں پانی کی نکاسی کاانتظام)اوردیگرآبی نکاسی کی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں،تاکہ بارش کے خطرہ کامقابلہ کیاجاسکے۔

Rain expected in coastal Andhra

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں