عوام کو تعلیم اور طبی نگہداشت کی ضرورت - راہول گاندھی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-21

عوام کو تعلیم اور طبی نگہداشت کی ضرورت - راہول گاندھی

بی جے پی اپنی زیر اقتدار ریاستوں میں سڑکوں کی ترقی کے متعلق بڑے پیمانہ پر تشہیر کررہی ہے اسی دوران راہول گاندھی نے کہا کہ انفرا اسٹرکچر فراہم کرنا کوئی معنی نہیں رکھتا جب تک کہ ضرورت مندوں کو تعلیم اور صحت کی نگہداشت کی سہولتیں فراہم نہیں کی جائیں ۔ یہاں پر ایک انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے راہول گاندھی نے کہا کہ ایسا نہیں کہ ہم نے انفرا اسٹر کچر فراہم نہیں کیا بلکہ اپوزیشن کا خیال ہے کہ اگر سڑکیں تعمیر کی جاتی ہیں اور ہر چیز فراہم کی گئی ہے تو اچھا ہوگا مگر غریب کو سڑکوں کی تعمیر سے فائدہ حاصل نہیں ہوگا ۔ کانگریس کے نائب صدر نے کہا کہ کسان اپنے کھیتوں میں پسینہ بہاتا ہے اور سڑکیں اور ایر پورٹس منتخب دولت مند ہی کو استعمال کرتے ہیں ۔ صرف سڑکیں بچوں یا خواتین کو غذا فراہم نہیں کرسکتیں ۔ اپنے کھیت میں ٹہر کر کسان طیارہ کو اڑتا دیکھتا ہے اور یہ تصور کرتا ہے کہ ایک نہ ایک دن اس کے بچے اس می؟ں سفر کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ راجستھان میں کانگریس حکومت نے عوام کو مفت ادویات فراہم کی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جب حکومت نے روز گار طمانیت اسکیم کو متعارف کرایا تو عوام نے درکار فنڈس کے بارے میں سوال کیا ۔ انہوں نے کہا کہ جب ہم دلتوں ، قبائیلوں ، اقلیتوں اور غریب عوام کی ضرورتوں کے بارے میں بات کرتے ہیں تو ہم سے فنڈس کے تعلق سے پوچھا جاتا ہے تاہم عوام اس وقت تک خاموش رہتے ہیں جب ریت مافیا پھٹتا ہے ۔

کانگریس ناقابل اعتماد جماعت - انتخابات میں پارٹی کو شکست دینے مدھیہ پردیش کی عوام کو مودی کا مشورہ

بی جے پی کے وزیر اعظم کے امید وار نریندر مودی نے آج مدھیہ پردیش میں عوام پر زور دیا کہ وہ کانگریس کو سخت ہزیمت سے دو چار کریں کیونکہ اس پر اعتاد نہیں کیا جاسکتا اور وہ ہمیشہ وعدوں کی تکمیل میں ناکام رہی ہے ۔ بین گنگا میدان میں انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے نریندر مودی نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ان کی پارٹی تمام چار ریاستوں کے اسمبلی انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گی ۔ مودی نے کہا کہ عوام کے ذہنوں میں کانگریس کے خلاف سخت ناراضگی پائی جاتی ہے جس کے باعث وہ دہلی ، مدھیہ پردیش ، راجستھان ، چھتیس گڑھ کے اسمبلی انتخابات میں ناکامی کا سامنا کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کو میں ناقابل بھروسہ اس لئے کہہ رہا ہوں کیونکہ سال ہا سال سے وعدہ صرف اسی وجہ سے کرتی ہے کہ اس کی تکمیل نہ کی جائے ۔ اسے سخت ہزیمت سے دو چار کرنا چاہئے ۔ قبائیلوں کے ووٹرس کو راغب کرنے کی کوشش کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ کانگریس آزادی کے بعد 50سال تک اقتدار پر فائز رہی مگر صرف اٹل بہاری واجپائی کی حکومت ایسی رہی جس نے قبائیلوں کی فلاح کے لئے کانگریس نے کوئی گور نہیں کیا ۔ طیف منسٹر گجرات نریندر مودی نے مدھیہ پردیش کے اپنے ہم منصب شیوراج سنگھ چوہان کی ستائش کی انہوں نے کئی اقدامات بشمول نوزائید بچوں کی اموات کی شرح اور زچگی کے دوران کے خواتین کے اموات کی شرح میں کمی لائی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ چوہان کی تعریف کرنی چاہئے کیونکہ انہوں نے بہت ہی کم عرصہ میں مدھیہ پردیش کے لئے بہت کچھ کام کیا ۔

Poor don't benefit from roads, says Rahul Gandhi in MP

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں