ہند - چین ربط ضبط میں کچھ بھی مانع نہیں - سلمان خورشید - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-21

ہند - چین ربط ضبط میں کچھ بھی مانع نہیں - سلمان خورشید

وزیر خارجہ سلمان خورشید نے کہا کہ ہندوستا ن نہ تو کسی کی اسکیم میں شامل رہا ہے نہ رہے گا اور انہوں نے کثیر قطبی دنیا میں بدلتی ہوئی مساوات اور ترجیحات کے پیش نظر برازیل ، روس ، انڈیا ، چائنا ، ساؤتھ افریقہ پر مشتمل برکس فورم میں ہندوستان کے رول کو اجاگر کیا ۔ سلمان خورشید نے کیہ بھی کہا کہ چین کے ساتھ ہندوستان کے تیزی سے بڑھتے ہوئے ربط ضبط کو کوئی چیز نہیں روک سکتی ۔ وہ ہند چین تعلقات میں نئے محرکات پر تبصرہ کررہے تھے۔ سنگاپور کے ایک تھنک ٹینک کو ایک انٹر ویو دیتے ہوئے سلمان خورشید نے کہا کہ یہ ایک موجود ہم عصر صورت حال کی عکاسی ہے جس میں ہندوستا ن سے مختلف قسم کی توقعات وابستہ ہیں اور ہم لوگ ان امیدوں پر کھرے اترنے کی کوششوں کررہے ہیں سلمان خورشید نے کہا کہ لوگوں نے ایشیا کے سلسلے میں امریکی پائیوٹ (محور ) یا نیا توازن بنانے کے امریکی موقف کے بارے میں قیاس آرائیاں کیں ۔ اس میں ایک طرح کی روش ناسی ہے ۔ بعض جہتوں میں اختلاف کے باجود چین کے ساتھ دنیا کے اس حصے کا ایک انسلاک بھی ہے ۔ سلمان خورشید نے کہا کہ لیکن میں سمجھتاہوں کہ ہم لوگ خوش قسمت ہیں کیونکہ ہمارا موقف یہ کہ ہمکسی کی منصوبہ بندی میں شریک نہیں ہوں گے اور اسی لئے ہم ایسی کسی چیز میں حصہ دار نہیں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ مغربی ایشیا میں فوجی تصادمات سے اپنے آپ کو نکالنا چاہتاہے اور ایشیا پر توجہ دینا چاہتا ہے جیسا کہ صدر براک اوباما نے کہاکہ "ایکشن ہونے والا ہے "برکس پوسٹ کے بطابق بہت سے لوگوں نے امریکہ کے ایشیا پائیوٹ (ایشیا محور) کو چین کو کنٹرول کرنے کی کوشش قرار دیا ہے ۔ وزیر خارجہ نے عالمی تنظیم تجارت میں چین کے داخلے کی وکالت کی کیونکہ اس تنظیم میں شام کے ہونے کے بعد چین کو زیادہ میدان میں شرکت کا خواہش مند پارٹنر ہے ۔ وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کے گزشتہ مزہ کے دورہ بیجنگ دستخط کو سلمان خورشید نے افزائشی قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ اسی کے ساتھ ہنم لوگ خصوصی نمائندوں کے فورممیں بھی بات چیت کررہے ہیں ۔ 16راؤنڈ مذاکرات ہوچکے ہیں ۔ ہم لوگ بنیادی اصولوں پر بات کررہے ہیں ، اس کے بعد بنیادی فارمیٹ بنایا جائے گا جس کے ذریعہ ہم مسئلہے کا حل تلاش کر پائیں گے ۔ ہمیں اچھی طرح معلام ہے کہ یہ کام عجلت میں نہیں کیا جاسکتا ۔ چین کو بھی معلام ہے کہ یہ کام جلدی میں نہیں ہوگا ۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ ہندوستا ن کے تعلقات چین کے کسی دوسرے چیز سے جڑے ہونے کا امکان نہیں ۔ سلمان خورشید نے صاف صاف کہا کہ ہم لوگ کبھی امریکہ کے اتحادی نہیں ہوں گے ۔ ہم امریکہ کے دوست ہیں ، اسٹر یٹیجک پارٹنر ہیں ، اتحادی نہیں ۔ ٹھیک اسی طرح جب ہمارے تمام مسائل ہوجائیں گے توچین کے بھی دوست ہوں گے ۔ چین کے اسٹر یٹیجک پارٹنر بھی ہوں گے ۔چین کے ساتھ ہمارے اس وقت بہت اچھے تعلقات ہیں لیکن کچھ اختلافات جن کو درو کرنا ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان ترقی پذیر اور ترقی یافتہ دنیا کے درمیان ذاتی اور اہم ربط فراہم کرتا ہے اور ہندوستانکی توقعات کی عکاسی اقوام متحدہ کی سلامتی کومسل میں مستقل سیٹ کے لئے مختلف ممالک سے ہندوستان کی حمایت میں ہوتی ہے ۔

India maintains distinct ties with US, China: Salman Khurshid

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں