ہندوستان اور ویتنام کے درمیان 7 معاہدات پر دستخط - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-21

ہندوستان اور ویتنام کے درمیان 7 معاہدات پر دستخط

ہندوستان اور ویتنام نے متنازعہ جنوبی چینی سمندری علاقے میں تیل کی کھوج کے پراجکٹ میں توسیع کو فروغ دینے کیلئے آج ایک معاہدے پر دستخط کئے ۔ اس معاہدے میں نئے تیل بلاکس کو محتص کرنا بھی شامل ہے ۔ ااس معاہدے سے چین کی براہمی میں اضافہ کا اندیشہ ہے ۔ اس معاہدے کے سایھ مزید 7معاہدات پر بھی دستخط کئے گئے ۔ وزیر اعظم داکٹر منموہن سنگھ اور ویتنام کیمونسٹ پارٹی کے جنرل سکر یٹری نگییو پوٹرانگ نے آج دہلی میں اہم باہمی اور علاقائی امور کے علاوہ باہمی تعلقات کو فروغ دینے سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ ہندوستان اور ویتنام اس خطہ سے تعلق رکھتے ہیں جہاں بے شمار وسائل اور ان کی فروغ کی گنجائش کے ساتھ کئی چیالنجوں کا سامنا ہے ۔ دوناں قائدین نے ایشیائی خطہ میں امن وخوشحالی اور استحکام کیلئے دیگر ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کا عہد کیا ہے ۔ دوناں نے باہمی اور علاقائی ایجنڈے کے لئے وسیع تر بنیادوں کے ساتھ جامع تعلقات کو فروغ دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا ۔ جنوبی چینی سمندری علاقہ میں تیل اور گیاس کی کھوج کیلئے او این جی سی ودیش لمیٹیڈ کو سمندر پار ہلاک کی پیشکش کی وزیر اعظم نے ستائش کی ۔ ویتنام آئیل اینڈ گیاس گروپ اور او این جی سی ودیش لمیٹیڈ کے درمیان یاداشت مفاہمت پر دستخط کئے گئے ۔ اس معاہدے کے تحت ویتنام کی سرکاری کمپنی پیٹرو ویتنام کو ہندوستان میں اوپن بلاکس میں شرکت کیلئے مدعو کیا گیا ہے ۔ جنوبی چینی سمندر میں تیل اور گیاس کی یکطرفہ کھوج اور فروغ کی چین مخالفت کرتا رہا ہے ۔ متنازعہ جنوبی چینی سمندری علاقے میں ہندوستان کی جانب سے تیل کی کھوج پر چین کے اعتراض کے باوجود ویتنام کا کہنا ہے کہ ہندوستان کو اس علاقہ میں تیل کی کھوج کا حق حاصل ہے ۔ کیونکہ وہ ویتنام کے خصوصی معاشی زون میں ہے ۔ ویتنام کے قائد نے بین الاقوامی قانون کے مطابق ویتنام کے مشرقی سمندری علاقہ سے متعلق متنازعہ کو پر امن انذاز میں حل کرنے ہندستان کے موقف کی ستائش کی ۔ دفاعی اور سیکوریٹی کے شعبوں میں تعاون سے متعلق وزیر اعظم منموہن سنگھ نے کہا کہ دونوں ممالک نے اسے مزید مستحکم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ویتنام کے دفاع اور سیکوریٹی فورسز کو عصری بانے اور ان کی تربیت میں ہندوستان اپنے تعاون کو جاری رکھے گا۔ جبکہ دفاعی خریداری کیلئے 100ملین امریکی ڈالرس کے قرض کی فراہمی بھی اس میں شامل ہے ۔ ہندوستان اور ویتنام کے درمیان طئے پائے دیگر معاہدات میں فضائی خدمات کے رابطہ میں تعاون ، کلا سیفائڈ دستاویزات کی تیاری اور 660میگاواٹ کے دو تھرمل پاور پلانٹس کی جنوبی ویتنام میں تنصیب بھی شامل ہے جس کی تخمیہ لاگت 1.8بلین امریکی ڈالر ہے ۔ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت سے متعلق وزیر اعظم منموہن سنگھ نے بتایا کہ اس میں بتدریخ اضافہ ہورہا ہے اور دونوں ممالک 2015تک7بلین امریکی ڈالر کے نشانے کو حاصل کرنے کیلئے کوشاں ہے ۔ ویتنام ، ایشیاء بحری الکاحل خطہ میں ایک حرکیاتی معشیت کے طور پر ابھرا ہے اور ہندوستا ن ویتنام کو با اعتماد اسٹر ٹیچک شراکت دار تصور کرتا ہے ۔ قبل ازیں وزیر اعظمنے ویتنام کے قائد کا خیر مقدم کیا جو ہندوستان کے 4روزہ دورے پر ہیں ۔ اس موقع پر گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا ۔

Vietnam offers India seven oil blocks for offshore exploration

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں