امریکہ کے ساتھ تعاون پر نظر ثانی - پاکستان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-03

امریکہ کے ساتھ تعاون پر نظر ثانی - پاکستان

پاکستان میں آج امریکہ پر ایک ڈرون حملہ کرتے ہوئے جس میں طالبان سربراہ حکیم اللہ محسود ہلاک ہوگئے، دانستہ طور پر عسکریت پسندوں کے ساتھ امن کے عمل کو سبوتاج کرنے کی کوشش کا الزام لگایا ہے اور کہا ہے کہ وہ باہمی تعلقات اور تعاون کے پورے معاملہ پر نظر ثانی کرے گا۔ وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شمالی وزیر ستان میں کل کا ڈرون حملہ صرف ایک فرد کی ہلاکت نہیں ہے بلکہ یہ خطہ میں امن کا قتل ہے۔ یہ پوچھے جانے پر کہ آیا وہ یہ کہنا چاہتے ہیں کہ امریکہ نے طالبان کے ساتھ امن کے عمل کو پٹری سے اتارنے کے لیے یہ حملہ کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یقیناًایسا ہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ نے ڈرون حملوں کے ذریعے امن مساعی کو نشانہ بنایا ہے۔ نثار خان نے جو کافی برہم نظر آرہے تھے ، سوال کیا کہ حکیم اللہ محسود اتنے اہم کیوں ہوگئے؟ انھیں ایک ایسے وقت کیوں نشانہ بنا یا گیا جب ایک دن بعد ہی علماء کی ایک 3رکنی ٹیم دورہ کرنے اور رسمی روابط کا آغاز کرنے جارہی تھی۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ باہمی تعاون اور تعلقات پر نظر ثانی کے لئے قومی سلامتی سے متعلق کابینی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا ہے۔ توقع ہے کہ یہ میٹنگ سرکاری دورہ برطانیہ سے وزیر اعظم نواز شریف کی واپسی کے بعد آئندہ 3,2دنوں میں ہوگی۔ دفتر خارجہ نے امریکی سفیر رچرڈ ولسن کو طلب کرتے ہوئے ڈرون حملے پر احتجاج کیا ۔ دفتر خارجہ نے ایک بیاں میں کہا کہ اس حملے سے جس میں محسود کو ہلاک کیا گیا، طالبا ن کے ساتھ بات چیت کی حکومت کی کوششوں پر منفی اثر پڑے گا۔

Pakistan to review US relations after drone attack

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں