کولکاتا میں سی سی ٹی وی نگرانی نظام شروع - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-03

کولکاتا میں سی سی ٹی وی نگرانی نظام شروع

کولکاتا میں خواتین کی سیکورٹی کو بہتر بنانے کیلئے کولکتا پولیس ہیڈ کوارٹر لالبازار میں جمعہ کو سی سی ٹی وی کا نظام شروع کیا گیا۔ مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے سسٹم کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ یہ نگرانی 400کیمروں کے ذریعے کیا گیا اور اس پر پولیس ہیڈ کوارٹر سے نظر رکھی جائے گی۔ اس پروجیکت میں شہر کی مختلف اہم سڑکوں پر کل 400کلوز سرکٹ کیمرے نصب کئے جائیں گے۔ ان کیمروں کی مدد سے ان علاقوں میں ہونے والے تمام واقعات اور حادثات پر پولیس کی نظر ہوگی۔ ایک کلوز سرکٹ ٹی وی کیمرہ 150اسکوائر فٹ کے علاقے تک کی نگرانی کرے گا۔ ہر کیمرہ ہائی ڈیفنیشن ( Hingh Defination)کوالیٹی کا ہے۔ذرائع کے مطابق اسی طرح کے 100سی سی ٹی وی کیمرے اگلے ماہ تک شہر کے مختلف راستوں پر مزید لگائے جائیں گے۔ اس ، سی سی ٹی وی مونیٹرنگ روم ، میں ٹریفک محکمہ کے گارڈ بھی متعین رہیں گے تاکہ ضابطے کی خلاف ورزی کرنے والے گاڑیوں پر بھی نگاہ رکھی جاسکے۔ یا د رہے کہ شہر کے چپے چپے پر نگاہ رکھنے کے لیے سی سی ٹی وی لگانے کا فیصلہ گزشتہ سا ل ہی کیا گیا تھا۔ اس موقع پر ریاستی وزیر اعلی ممتا بنرجی کے، کولکاتا پولیس کمشنر سرجیت پرکائستھ، ریاست کے ایڈیشنل چیف سکریٹری باسودیب بنرجی اور دیگر اعلی پولیس اہلکار بھی موجود تھے۔

CCTV monitoring system in Kolkata

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں