خان سید محسود - پاکستانی طالبان کے نئے صدر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-03

خان سید محسود - پاکستانی طالبان کے نئے صدر

پاکستانی طالبان نے آج خان سید محسود عرف سجنا کو اپنا نیا صدر نامزد کردیا۔ کل ہی تحریک طالبان پاکستان ( ٹی ٹی پی) کے سابق لیڈر حکیم اللہ محسود ، شمالی وزیر ستان میں ایک امریکی ڈرون حملہ میں ہلاک ہوگئے ۔ ( شمالی وزیر ستان، ایک قبائلی علاقہ ہے جہاں لاقانونیت کا دور دورہ ہے ) ۔ خان سید محسود کو ٹی ٹی پی کا صدر بنانے کا فیصلہ، اس تنظیم کی مجلس شوری میں کیا گیا۔ میڈیا اطلاعات کے بمو جب یہ میٹنگ ، کسی نامعلوم مقام پر ہوئی۔ بیشتر ارکان نے شرکت کی، اگر چی تمام ارکان شرکت نہیں کرسکے۔ اجلاس میں شریک تمام 43ارکان نے سجنا کی تائید میں ووٹ دیا۔ ڈان نیوز نے عسکریت پسندوں کے ذرائع کے حوالہ سے یہ خبر دی اور بتا یا کہ انتخاب کی توثیق، اس عسکریت پسند گروپ کے مختلف دھڑوں نے نہیں کی ہے۔ سمجھا جاتا ہے کہ 36سالہ سجنا ، کراچی میں ایک بحری اڈہ پر حملہ میں ملوث رہا ہے۔2012میں جیل سے قیدیوں کے فرار کے پیچھے بھی اسی کا ذہن ہے۔ اس حملہ میں طالبان نے شمال مغربی شہر ، توکی جیل سے تقریبا 400قیدیوں کو چھڑا لیا تھا۔ ایک سرکاری عہدیدار نے قبل ازیں بتا یا تھا کہ، "سجنا کو کوئی بنیادی، روایتی یا مذہبی تعلیم نہیں ہے۔ البتہ وہ ایک سخت جان لڑاکو ہے اور افغانستان میں لڑائی کا تجربہ رکھتا ہے "۔ سجنا ، جنوبی وزیر ستان طالبان گروپ کی قیادت کررہا تھا۔ ٹی ٹی پی کے صدر کے عہدہ کے لئے مجلس شوری کے پاس یہ چار نام : سجنا ، عمر خالد خراسانی، ملا فضل اللہ اور غالب محسود زیر غور تھے۔ اس عہدہ کے لئے مہمند کا طالبان چیف عمر خالد خراسانی، ایک طاقتور دعویدار تھا کیونکہ وہ واحد زندہ سینئر کمانڈر ہے جس نے حکیم اللہ محسود کی نگرانی میں کاررائیوں کی راست قیادت کی تھی۔ ملا فضل اللہ ، طالبا ن کے سوات گروپ کا صدر ہے۔ وہ بھی ایک اور امکانی پسند تھا لیکن بحالت موجودہ وہ افغانستان میں ہے ۔

Khan Syed appointed new chief of Pakistan Taliban

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں