پاکستان ہندوستان میں دہشت گردی کی تائید کر رہا ہے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-01

پاکستان ہندوستان میں دہشت گردی کی تائید کر رہا ہے

پاکستان ، ہندوستان میں دہشت گردی حملوں کی اب بھی تائید کر رہاہے۔ نواز شریف کے وزیر اعظم بننے کے بعد بھی پاکستان ، ہندوستان میں دہشت گرد حملوں کی تائید کررہاہے۔ امریکی محکمہ جنگ پنٹگان کے ایک سابق عہدیدار نے امریکی کانگریس کے سامنے بیان دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اب بھی ہندوستان میں دہشت گرد حملوں کی تائید کررہاہے ۔ پاکستان دہشت گرد تنظیموں کے ذریعہ ہندوستان میں دہشت گرد حملوں کی تائید کررہاہے۔ پنٹگان کے سابق عہدیدار جنرل (ریٹائرڈ)جیاک نے یہ بات کہی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان حقانی نٹ ورک اور طالبان کو افغانستان میں امریکہ اور ناٹو افواج پر حملوں کی مدد کررہاہے ۔ ان کے ہاتھ خون سے رنگے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت پر فوج کا غلبہ ہے۔ فوج نے خود کو سیول حکومت پر مسلط کر لیا ہے۔ جیاک کینی نے سفارش کی کے حقانی نٹ ورک کے طالبان کو نشانہ بنانے ڈرون حملوں کی اجازت دی جائے۔ پاکستان میں دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانے دوسرا مسئلہ ہے۔ انتہا پسند گروپ جسے طالبان ، القاعدہ اور حقانی نٹ ورک نے پاکستان کے سرحدی علاقوں کو استعمال کیا ہے۔ پاکستان ، افغانستان میں ہندوستان کے کسی رول کو پسند نہیں کرتا۔ ایک کانگریس رکن نے کہا کہ افغانستان میں ہندوستان کارول قابل ستائش ہے۔

Pakistan still supports terror operations in India: US expert

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں