اقوام متحدہ کی جاسوسی نہ کرنے کا وعدہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-01

اقوام متحدہ کی جاسوسی نہ کرنے کا وعدہ

ایک ایسے وقت جبکہ امریکہ کی جانب سے سائبر جاسوسی کرنے پر ساری دنیا مذمت کررہی ہے ایسے میں امریکہ نے اقوام متحدہ کو تیقن دیا کہ اقوام متحدہ کی مواصلاتی نظام کی جاسوسی نہیں کی جائے گی۔ سکریٹری جنرل اقوام متحدہ کے ترجمان نے کل اخباری نمائندوں سے کہا کہ امریکہ نے اقوام متحدہ کو یقین دلایا ہا کہ اقوام متحدہ کے موصلاتی نظام کی جاسوسی نہیں کی جائے گی ۔ جب دنیا کے 35ممالک کے قائدین کی جاسوسی کی اطلاعات منظر عام پر آئیں تو ساری دنیا میں تشویش کا اظہار کیا گیا۔ امریکی قومی سیکیورٹی ایجنسی نے دنیا بھر کے ٹیلی فون کا کس اور پیامات کی جاسوسی کی ۔ امریکہ نے 35ممالک کے سر براہوں کے پیامات کو خفیہ طریقے سے ریکارڈ کیا ۔ امریکہ جاسوسی کے انکشاف کے بعد اقوام متحدہ کے عہدیداروں نے امریکی حکام سے رابطہ قائم کیا۔ امریکی حکام نے اقوام متحدہ کو تیقن دیا کہ اقوام متحد ہ کی جاسوسی نہیں کی جائے گی۔ اقوام متحدہ کے ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں دنیا کے ممالک کے سفارتی مشینوں کے مواصلات اور پیامات کو جاسوسی سے تحفظ حاصل ہے۔ دنیا کے سفارتی مشینوں کو جو تحفظ حاصل ہے اس کی خلاف ورزی نہیں کی جاسکتی۔ اقوام متحدہ کے ترجمان نے ان خیالات کا اظہاراس وقت کیا جبکہ معلوم ہوا کہ اقوام متحدہ کے پیامات کو روکا گیا اور ان کی جاسوسی کی گئی۔ ساری دنیا کے قائدین ان کے پیامات کی جاسوسی ہر امریکہ تنقید کررہے ہیں۔ امریکہ نے 35ممالک کے قائدین کی بات چیت اور ان کے مواصلات کی جاسوسی کی ۔ امریکہ نے حلیف ممالک کے قائدین کی بھی جاسوسی کی جرمن چانسلر انجیلا مرکل کی بات چیت بھی جاسوسی کی گئی ۔ برازیل کے صدر کے پیامات کی جاسوسی کرنے کے بعد برازیل کے صدر نے سخت ناراضگی ظاہر کی ۔ اقوام متحدہ کو اب امریکہ نے یقین دلایا ہے کہ اس کے مواصلات کی جاسوسی نہیں کی جائے گی۔

United States promise to avoid spying on United Nations

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں