اسلام آباد
(یو این آاور آئی)
پاکستان، ہندوستان کے ساتھ 500میگاواٹ برقی کی درآمد کے لئے یا د داہشت مفاہمت پر دستخط کرنے کے قریب ہے۔ میڈیا رپورٹ وزارت آب وبرقی کے ذرائع کے حوالے سے آج یہ بات بتائی گئی کہ یاد داشت مفاہمت کے لئے تمام داخلی منظوریاں حاصل کرلی گئی ہیں ۔ پاکستان میں شدید بحران کے باجود محوزہ معاملت پر سیاسی سطح پر سنجیدگی نہیں پائی جاتی۔ وزارت فینانس اور خارجہ کے علاوہ پلاننگ کمیشن ، اندس واٹر کمیشن نے بھی بتایا کہ اندس واٹر کمیشن نے حکام کو یقین دلایا کہ اندس آبی معاہدہ کے تحت اس کے دریائی حدود میں آبی حقوق جوں کے توں رہیں گے۔ اندس واٹر کمیشن نے متعلقہ حکام کو بتایا کہ اگر اسلام آباد ، نئی دہلی سے برقی درآمد کرتا ہے تو ہندوستان، پاکستانی دریاؤں میں اپنے حق کا دعوی نہیں کرے گا۔ مزید یہ کہ سندھ آبی کمیشن اور دیگر عہدیداروں کی منظوری کے بعد اس معاہدہ کے عمل میں آنے کا قوی امکان ہے ۔ وزیر اعظم نوازشریف کے پانی اور بجلی کے مشیر مصدق ملک نے ہندوستان سے بجلی درآمد کو قابل عمل قرار دیا ہے ۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم نواز شریف ہندوستان سے بجلی درآمد کے فیصلے کے پر زور حامی رہے ہیں۔ انہوں نے وزارت بجلی کے افسران کو معاہدے سے پہلے سبھی چھوٹی چھوٹی دقتوں کو دور کرنے کی ہدایت کی ہے۔
Pakistan, India agree to boost cooperation in power
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں