مالدیپ میں صدارتی انتخاب کا دوسرا دور وسط نومبر تک ملتوی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-11

مالدیپ میں صدارتی انتخاب کا دوسرا دور وسط نومبر تک ملتوی

مالے
(پی ٹی آئی)
مالدیپ کے سپریم کورٹ نے متنازعہ صدراتی باز انتخاب جو غیرمخنتمہ نتائج پر مبنی انتخاب کے بعد منعقد ہونے والا تھا کو معطل کرنے کا حکم دیا جس کے نتیجہ میں ملک کی سیاسی ہلچل بڑھتی بین الاقوامی تشویش کے درمیان طول اختیار کرگئی ہے۔ آج باز صدارتی انتخاب کا پہلا دور منقعد ہونے والا تھا تاہم بحر ہند کے جزیرہ پر واقع ملک کی سر کردہ عدالت نے آج صبح فیصلہ دیتے ہوئے 16نومبر تک تا خیر پیداکردی ہے۔ سپریم کورٹ نے یہ بات انتخابی کاروائی سے عین قبل کی ۔ تمام متعلقہ ریاستی ارباب مجاز کو مطلع کردیا گیا کہ انتخابات آج منقعد نہیں ہوسکیں گے۔ کل کے نہایت اہم دوبارہ رائے دہی میں مالدیوین امیدوار کی حیثیت سے منظر عام پر آئے تھے ۔ مالدیپ کی پروگریسیوپارٹی آف مالدیوس (پی پی ایم)عبداللہ یمین نے بتایا کہ انہیں تنسیخ کردہ انتخابات میں 25.35فیصد سے تقریبا 5فیصد زائد ووٹ حاصل ہوئے ہیں۔ کل کی رائے دہی میں انہیں 30.3فیصد ووٹ حاصل ہوئے تاکہ غیر مخنتمہ نتائج پر مبنی تازہ انتخابات کو ٹالا جاسکے۔ جمہوری پارٹی جے پی قائد اور تفریح گاہوں کا کاروبار کرنے والے سر کردہ تاجر قاسم ابراہیم کو دوسرے پسندیدہ امید وار کی حیثیت سے 23.4ووٹ حاصل ہوئے ۔ سپریم کورٹ کے جاری کردہ حکم میں کہا گیا ہے کہ پہلے دور کے سلسلہ میں دوسرے دن دوبارہ انتخاب کئی لوگوں کے دستوری حقوق کو دھکا پہنچا سکتا ہے ۔ عدالت نے تمام ریاستی اداروں کو حکم دیا کہ وہ16نومبر کو دوسرا انتخابی دور منقعد کریں ۔ عدالت نے بتایا کہ انتخابات کے انعقاد کے لئے بہترین تاریخ ہفتہ ہوگی۔ ابراہیم نے عدالت سے مزید مہلت طلب کی تھی تاکہ اپنے حامیوں کو بتایا جائے کہ نشید اور یامین کے غیر مخنتمہ نتائج پر مبنی انتخابات کے بعد منقعد ہونے والے انتخابات میں نشید اور یامین کے درمیان کس کے حق میں اپنا ووٹ استعمال کریں۔
Maldives SC postpones presidential run-off vote to 16 Nov

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں