منموہن سنگھ عالمی سطح کے انتہائی طاقتور سکھ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-11

منموہن سنگھ عالمی سطح کے انتہائی طاقتور سکھ

وزیراعظم منموہن سنگھ کو دنیاکے انتہائی طاقتوربااثراورہمعصرسکھ کی حیثیت سے فہرست میں شامل کیاگیا ہے۔اس بات کا اظہاریہاں شائع شدہ"سکھ100کے سالانہ شمارہ میں کیاگیا۔فہرست کے مطابق دنیاکی پہلی انتہائی طاقتور،بااثراور موجودہ دور کے سکھوں کی پہلی جامع درجہ بندی سکھ ڈائرکٹری کی حیثیت سے شائع کی گئی ہے جبکہ81سالہ منموہن سنگھ کی ایک اسکالر اور مفکر کی حیثیت سے ازحد ستائش کی گئی ہے۔ منموہن سنگھ کے مختصر سوانحی خاکے میں بتا یا گیا ہے کہ منموہن سنگھ کی تندہی اور کام کے تئیں ان کے تعلیمی طرزکے طریقہ کار اور رسائی و منکسر المزاج رویہ کی بنا پر وہ بہت ہی قابل احترام ہیں۔ پلاننگ کمیشن کے نائب صدر نشین مونٹیک سنگھ اہلوالیہ جن کی عمر 69سال بتائی گئی ہے وہ انتہائی طاقتور سکھوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔ شری اکالی تخت صاحب کے موجودہ مذہبی سر براہ جتھیدار سنگھ صاحب گیانی گر بچن سنگھ کو فہرست میں تیسرا درجہ دیا گیا ہے۔ بعد ازاں چیف منسٹر پنچاج پرکاش سنگھ بادل کو چوتھے نمبر پر پیش کیا گیا ہے۔

“Sikh 100” terms Indian PM as most powerful Sikhs; Announcement

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں