10/نومبر پاناجی پی۔ٹی۔آئی
وزیرفینانس چدمبرم نے اس بات کااعتراف کیا کہ وزارت عظمی کے بی جے پی امیدوارنریندرمودی،کانگریس کے لیے ایک چیلنج بن گئے ہیں۔بحیثیت ایک سیاسی جماعت کے پارٹی یہ تسلیم کرتی ہے کہ مودی ایک چیلنج ہیں،جنہیں نظرانداز نہیں کیاجاسکتاہے۔سب سے بڑی اپوزیشن جماعت نے انہیں وزارت عظمی کا امیدوار بنایا ہے۔اس بات کو ملحوظ رکھنا ہوگا۔گوا کے شہرپاناجی میں ایک تقریب کے دوران چدمبرم نے ان خیالات کا اظہارکیا،تاہم انہوں نے کہاکہ شخص طور پرانہیں اس بات پرتشویش ہے کہ نریندرمودی کانظریہ اور فلسفہ ملک کے لیے زبردست خطرہ ہے۔عوامی جلسوں میں وہ جس زبان اور لب ولہجہ کااستعمال کررہے ہیں وہ بھی خطرناک رجحان ہے۔نریندرمودی کا اصلی چہرہ ابھی تک واضح نہیں ہوسکا ہے۔انہوں نے ابھی تک کسی بڑے مسئلہ پر یاقومی پالیسیوں پراظہار خیال نہیں کیا،صرف وعدہ پروعدے کیے جارہے ہیں۔چدمبرم نے وضاحت کی کہ کانگریس کے تمام لیڈر،کارکن راہول گاندھی کو پارٹی کی قیادت سونپ دینے کے حق میں ہیں۔اگرلوک سبھاانتخابات میں کامیابی حاصل ہوتی ہے توراہول گاندھی آئندہ حکومت کی قیادت ضرور کریں گے۔چدمبرم نے کہاکہ ان کی شخص رائے تویہی ہے کہ اب نئی نسل کو قیادت کی باگ ڈور سونپ دی جانی چاہیے۔ملک میں نوجوانوں کی ایسی کثیرتعداد موجود ہے جوباصلاحیت ہے اور حکومت کی ذمہ داریاں نبھاسکتے ہیں۔وہ بہترحکمرانی بھی فراہم کرسکتے ہیں۔Modi is a challenger for Cong, can't ignore him: Chidambaram
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں