مودی کو ایس پی جی سیکورٹی کا مطالبہ مسترد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-07

مودی کو ایس پی جی سیکورٹی کا مطالبہ مسترد

نریندرمودی کی نقائص سے پاک سیکورٹی کے لیے بی جے پی کے مطالبہ کے پیش نظر حکومت نے آج کہا کہ بی جے پی کے وزارت عظمی امیدوار کی سیکورٹی پہلے ہی سخت کردی گئی ہے۔تاہم انھوں نے مودی کو ایس پی جی تحفظ فراہم کرنے کو خارج ازامکان قراردیا۔مرکزی مملکتی وزیرداخلہ آر پی این سنگھ نے یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ ہم نے پہلے ہی نریندرمودی کو کافی سیکورٹی فراہم کردی ہے جتنی سیکورٹی کی ضرورت ہے مودی کو اتنی سیکورٹی دی گئی ہے۔وہ بی جے پی کے اس الزام پر ردعمل ظاہر کررہے تھے کہ پٹنہ میں مودی کی ریالی میں کئے گئے بم دھماکے،مودی سمیت پارٹی کی پوری قیادت کو ختم کردینے کی ایک کوشش تھی۔پارٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ مرکزمودی کو نقائض سے پاک سیکورٹی کی فراہمی کے لیے مناسب اقدامات کرے۔آر پی این سنگھ نے کہاکہ ہم نے مودی کو این ایس جی سیکورٹی فراہم کی ہے جوسیکورٹی کی اونچی سطح ہے۔ہم نے کسی بھی مقام پران کے دورہ سے قبل سیکورٹی مشق کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔یواین آئی کے بموجب حکومت اور بی جے پی پارٹی کے وزارت عظمی امیدوار،نریندرمودی کے لیے سیکورٹی میں اضافہ کے مسئلہ پر ایک دوسرے کے خلاف صف آراہوگئے ہیں۔اصل اپوزیشن جماعت نے کہاہے کہ مودی کی سیکورٹی میں اضافہ کیاجاناچاہیے اور ان کی سیکورٹی مزکزکی ذمہ داری ہے۔چنددن قبل یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ پاکستان کی آئی ایس ایس آئی،خالصتانی دہشت گردوں کو استعمال کرتے ہوئے مودی کونشانہ بناناچاہتی ہے۔سینئرپارٹی قائداورراجیہ سبھا میں قائداپوزیشن ارون جیٹلی نے چنددن قبل یہ مسئلہ اٹھایاتھا۔پٹنہ کے گاندھی میدان میں مودی کی ریالی سے پہلے18کے منجملہ6بم پھٹ پڑے تھے جن میں7افراد ہلاک ہوئے تھے۔ذرائع نے بتایاکہ مودی نشانہ بنائے جانے والوں میں شامل ہیں اوران کے لیے استعمال کیاجانے والالفظ مچھلی ہے۔تاہم مملکتی وزیرداخلہ آر پی این سنگھ نے آج کہاکہ مودی کو مناسب سیکورٹی فراہم کی گئی ہے۔وزارت داخلہ کسی شخص کو لاحق خطرے کے مطابق سیکورٹی فراہم کرتی ہے۔انھوں نے کہاکہ ہم این ڈی اے کو یاددلاناچاہیں گے کہ انھوں نے سابق وزیراعظم راجیو گاندھی کو کس قسم کی سیکورٹی فراہم کی تھی۔انھوں نے راجیو گاندھی سب انسپکٹر سطح کی سیکورٹی تک فراہم نہیں کی تھی اور انھیں اپنی جان گنوانی پڑی۔میں بی جے پی کو یقین دلاناچاہوں گاکہ ہم بھرپورسیکورٹی فراہم کررہے ہیں۔بی جے پی پارلیمانی بورڈ نے ایک قراردادمنظور کرتے ہوئے مودی کو وزیراعظم سطح کی سیکورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیاہے جس کے پس منظر میںیہ تبصرہ کیاگیا۔حکومت نے حسب ذیل دفعات کا حوالہ دیتے ہوئے بتایاہے کہ مودی کو ایس پی جی سیکورٹی کیوں فراہم نہیں کی جاسکتی۔ایس پی جی سیکورٹی کسی سابق وزیراعظم یاان کے ارکان خاندان کو ہی فراہم کی جاتی ہے

No SPG security cover for Modi, says Shinde

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں