مدار ارضی پر مریخ خلائی گاڑی کی اطمینان بخش گردش - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-07

مدار ارضی پر مریخ خلائی گاڑی کی اطمینان بخش گردش

ہندوستان کی مریخ آربیٹرخلائی گاڑی۔جس کا،کل کامیابی کے ساتھ لانچ کیاگیا مدارارضی پر اطمینان بخش طریقہ سے گردش کررہی ہے اور7نومبر کی صبح اس کے امدارکوبلند کرنے کی تیاریاں کی جاچکی ہیں۔انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن(اسرو)کے ترجمان نے فون پرپی ٹی آئی کو بتایاکہ"کل مدارارضی میں مریخ خلائی گاڑی کو چھوڑے جانے کے بعد وہ ارپر،اطمینان بخش طریقہ سے کام کررہی ہے۔ہم کل صبح کی اولین ساعتوں میں اس کے مدارکو بلند کرنے کے اقدامات کا منصوبہ بنارہے ہیں"۔اسروکے ذرائع نے بتایاکہ بحالت موجودہ مریخ آربیٹرمشن،اپنے پہلے راؤنڈ میں زمین کے اطراف گردش کررہاہے۔یہ خلائی گاڑی،مدارارضی کے باہر نکلنے سے قبل5مرتبہ کرہ ارض کا چکرلگائے گی اور آئندہ یکم دسمبر کو مدارارضی سے نکل کرمرکوزشمس مدار میں داخل ہوگی اور پھر سورج کے اطراف گردش کرنے لگے گی۔اس طرح اس خلائی گاڑی کا،سرخ سیارہ ،مریخ تک9ماہ کا طویل خلائی سفر شروع ہوگا۔یہاں یہ بات بتادی جائے کہ اسرو کے پی ایس ایل ویC-25کے ذریعہ"منگلیان"آربیٹر("مریخ خلائی گاڑی")کو،لانچ کے44منٹ بعد مدارارضی میں داخل کردیاگیا تھا۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں