ہندوستان - بنگلہ دیش پاسپورٹ 15 نومبر سے بند - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-13

ہندوستان - بنگلہ دیش پاسپورٹ 15 نومبر سے بند

ہندوستان۔بنگلہ دیش پاسپورٹ(آئی بی پی)اس سال15نومبرسے بندہوجائے گاعلاقائی پاسپورٹ گرانٹنگ افسر(ایڈمنسٹریشن)نے یہاں بیان جاری کرکہاکہ28جنوری2013کوہندوستان اوربنگلہ دیش کے درمیان نظرثانی سفرانتظامات(آرٹی اے)پرمعاہدے کودیکھتے ہوئے وزارت خارجہ نے فیصلہ کیاہے کہ15نومبر2013سے آئی بی پی کو ختم کیاجائے۔ہندوستان اوربنگلہ دیش کے درمیان سفرکی سہولت کیلئے اگست1972میں خصوصی سفری دستاویزات کے طور پرآئی بی پی کی شروعات کی گئی تھی اس کے بعد مرکزی حکومت نے آسام،اروناچل پردیش۔منی پور،میگھالیہ،میزورم،ناگالینڈ،تریپورہ اورمغربی بنگال کی حکومتوں کو آئی بی پی جاری کرنے کاحق دے دیا۔بیان میں کہاگیاہے کہ دونوں ممالک کے درمیان آر ٹی اے لاگوکرنے کیلئے اورآئی بی پی کوختم کرنے کی خاطر مرکزکی طرف سے یہ قدم اٹھایاگیاہے انہوں نے کہاکہ پہلے سے جاری آئی بی پی ان کی وقت کی حدختم ہونے تک جاری رہیں گے30نومبر2013کے بعد ہندوستان۔بنگلہ دیش پارسپورٹ بھی جاری نہیں کیاجائے گا۔

No India-Bangladesh passport service from November 15

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں