کولکاتا - جنوری میں بین الاقوامی کتاب میلہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-13

کولکاتا - جنوری میں بین الاقوامی کتاب میلہ

ملک کی ثقافتی دارالحکومت کولکاتا کابین الاقوامی کتاب میلہ اگلے سال29جنوری سے لے کر9فروری کے درمیان بائی پاس واقع ملن میلہ گراؤنڈ میں منعقد ہوگا۔وہیں خاص بات یہ ہے کہ پچھلی بار کی طرح اگلے کتاب میلے میں کوئی ٹکٹ نہیں ہوگااورلوگ مفت ہی داخل ہوسکیں گے۔پیرکواس کی اطلاع دیتے ہوئے آرگنائزر ادارے پبلشرس اینڈبک سیلرس گلڈکے جنرل سکریٹری تریدیوکمارچٹرجی نے پیرکوایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ اگلے کتاب میلے کی تھیم کنٹری جنوبی امریکی ملک پیروہے۔گلڈکے پریس کانفریس میں پیروکے سفیرحبییرپیلنکھ بھی موجودتھے انہوں نے کہاکہ کولکاتا کتاب میلہ ایک دلچسپ میلہ ہے جس میں بطور تھیم کنٹری شامل ہوکر ہمیں فخرمحسوس ہورہاہے۔انہوں نے امید ظاہر کی میلے میں شامل ہونے سے کولکاتا کے لوگ پیرو کی ثقافت اوریاریخ کے بہترطریقے سے واقف ہوسکتے ہیں۔پبلشرس اینڈبک سیلرس گلڈکے جنرل سکریٹری نے بتایا کہ افتتاحی تقریب میں ریاست کی وزیراعلی ممتابنرجی سمیت فن وثقافت کے شعبہ کی ڈھیروں ہستیاں موجودرہیں گی میلے میں پیرو کے کئی مصنفین اورشاعروں بھی شامل ہونے کی امید ہے۔کتاب میلے کے ساتھ ہی10دن تک کئی ثقافتی اورادبی سرگرمیاں بھی چلیں گی ان میں خاص ہوگا،کولکاتا لینگویج اینڈلٹریری فیسٹیول۔میلہ احاطہ میں نبے مین آڈیٹوریم میں تین دن تک چلنے والے اس تقریب میں ملک کے نامور مصنف شریک رہیں گے تریدیونے بتایا کہ ادبی تقریب میں ششی تھرور،انوپم کھیر جیسی شخصیات نے آنے کی خواہش ظاہرکی ہے۔

International book fair at kolkata in january

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں