فساد کے ملزمان کو اعزاز سے نوازنے پر مایاوتی سخت برہم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-23

فساد کے ملزمان کو اعزاز سے نوازنے پر مایاوتی سخت برہم

بی ایس پی کی صدرمایاوتی نے مظفرنگر فسادات کے ملزمان بی جے پی کے ممبران اسمبلی سنگین سوم اورسریش رانا کوکل آگرہ میں ہوئی بی جے پی کے وزیراعظم کے عہدہ کے امیدوارنریندرمودی کی ریلی میں اعزازسے نوازے جانے کی سخت مذمت کی ہے۔مایاوتی نے یہاں کانفرنس میں کہا'تقریبا سبھی اپوزیشن پارٹیوں کی مخالفت کے باوجودکل آگرہ میں بی جے پی کی ریلی میں مظفرنگر فسادات میں ملوث اپنے دوممبران اسمبلی کواعزازسے نوازا۔بی ایس پی اس کی سخت مذمت کرتی ہے۔'انہوں نے کہاکہ بی جے پی کے اس قدم سے اترپردیش میں کشیدگی کے حالات پیداہوسکتے ہیں۔اگرایساہوتاہے توبی ایس پی اس کے لئے بی جے پی کے ساتھ سماجوادی پارٹی کوبھی برابرکاقصوروارمانے گی۔کیونکہ سماجوادی سرکارکواس طرح کی ریلی کی اجازت بی جے پی کو نہیں دینی چاہیے تھی۔عوام کو اس بات سے ہوشیاررہنا ہوگا۔مایاوتی نے نریندرمودی پرسخت حملہ کرتے ہوئے کہاکہ مودی رٹی رٹائی تقریرکرتے ہیں اورجہاں بھی جاتے ہیں وہاں کے مقامی مسائل کواٹھاتے ہے مگرانہیں اس بات پربھی توجہ دینی چاہیے کہ ماضی میں ریاست اورمرکزمیں بی جے پی کی سرکارکئی برسوں تک رہی ہے تب اس نے ان مسائل پرتوجہ کیوں نہیں دی۔مودی کویہاں آکراگرکسی کوبرابھلاکہناہے تووہ اپنی پارٹی کی لیڈروں کوبرابھلاکہیں۔انہوں نے مودی کومشورہ دیتے ہوئے کہا'بہترہوگاکہ مودی یہاں آکرہوائی بائیں کرنے کے بجائے گجرات سے جڑے خاتون جاسوسی معاملہ کے سلسلہ میں پورے دیش کے بھائی بہنوں کواس کی وضاحت پیش کریں۔لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ اس معاملہ میں ابھی تک مودی نے منھ تک نہیں کھولاہے۔مایاوتی نے کہاکہ بی ایس پی چاہتی ہے کہ سپریم کورٹ اس معاملہ کولیتے ہوئے قصوروارلوگوں کے خلاف سخت کارروائی کرے تاکہ اس معاملہ کی پوری سچائی ملک کے عوام سامنے آسکے۔آگے چل کرکوئی سرکار اپنی سرکاری مشنری کی غلط استعمال کرنے کی ہمت نہ کرسکے۔مایاوتی نے اپنے ساتھ کام کرنے والی خاتون کامبینہ طورپرجنسی استحصال کرنے کے ملزم تہلکہ میگزین کے ایڈیٹرترون تیج پال کو سخت سے سخت سزادینے کامطالبہ کیا۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں