ملک میں کسی غیر معمولی نیوکلیر واقعہ پر اندرون 24 گھنٹے رپورٹ دی جائے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-21

ملک میں کسی غیر معمولی نیوکلیر واقعہ پر اندرون 24 گھنٹے رپورٹ دی جائے

ملک میں کسی "غیر معمولی نیو کلیر واقعہ "بشمول تابکاری میٹریل پر نیو کلیر پلانٹس آپر یٹرس کو، ملک کے اٹا مک انرجی ریگو لیٹر کو اندرون 24گھنٹے رپورٹ دینا ہوگا اور تفصیلی رپورٹ اندرون 10یوم یوم پیش کرنا ہوگا ۔ ایک نئے سرکاری حکم میں یہ بات بتائی گئی ۔ اس حکم کا مقصد نیو کلیر سرگرمیوں میں شفایت لانا اور یہ وضاحت کرنا ہے کہ کسی غیر معمولی نیو کلیر واقعہ کی رپورٹنگ ، موجود ریگولیٹری میکا نزم کے علاوہ ہے اور کسی بھی طرح ، رپورٹنگ کے موجود میکانزم میں تحفیف کے مترا دف نہیں ہے ۔ اٹامک انرجی ریگولیٹری بورڈ (اے ای آر بی)نے اپنے تازہ ترین حکم میں کہا کہ کسی نیوکلیر تنصیب کا آپریٹر ، نیو کلیر تنصیب میں یا ریڈیائی اثرات کے حامل میٹر یل کی منتقلی کے دوران اگر کوئی غیر معمولی نیو کلیر واقعہ ہوتو اس کی رپورٹنگ کرے گا اور یہ رپورٹ ، اس نوعیت کے کسی واقعہ کے اندرون 24گھنٹے اے ای آر بی کو پیش کرنی ہوگی ۔ کسی نیو کلیر واقعہ کی تفصیلی رپورٹ اندرون 10یوم بھیجنا ہوگا ۔ اس مرحلہ پر اے ای آر بی واقعہ کو "نوٹیفائی"کرے گا ۔ حکم، سیول واجبہ برائے نیو کلیر نقصان قواعد 2011کی مختلف دفعات کے تحت جاری کیا گیا ہے ۔ غیر معمولی نیو کلیر واقعات کی جو تشریح مذکورہ حکم میں کی گئی ہے اس میں کسی نیو کلیر واقعہ کے نتیجہ میں ، پلانٹ کی سرگرمیوں کے لئے فبی تصریحات کی مقررہ سالانہ حد سے 500گناہیا اس سے زیادہ ریڈیائی اثرات کی ریلیز شامل ہے ۔ آپریٹر کو یہ بھی اطلاع دینی ہوگی کہ واقعات کے وقت ایک یا ایک سے زیادہ اشخاص متعلقہ مقام سے دور تھے اور آیا ایسے اشخاص ، ریڈیائی یا تابکاری میٹر یل کے اثرات سے "متاثر ہوئے ہیں یا متاثر ہوسکتے ہیں "۔ کسی بھی ایسے واقعہ کی رپورٹنگ کرنی ہوگی جو کسی نیوکلیر تنصیب سے نکلنے والے ریڈیائی اثرات کے سبب مقام سے دور کسای شخص کے زخمی ہونے یا موت کے موجب بنے ہوں ۔

New order on reporting nuclear incidents issued

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں