سچن تنڈولکر کو نیویارک ٹائمز کا خراج تحسین - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-15

سچن تنڈولکر کو نیویارک ٹائمز کا خراج تحسین

ہندوستان کے کرکٹ اسٹار ماسٹر بلاسٹر سچن ٹنڈو لکر کو جنہوں نے آج اپنے ٹسٹ کیرئیر کا 200واں اور آخری میاچ ممبئی میں کھیلا ہے ، امریکہ کے موقرروز نامہ نیویارک ٹائمزنے خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ مذکورہ بااثر روزز نامہنے دو ادارتی صفحہ پر آج سچن پردو مضامین بھی شائع کئے ہیں اور کہا ہے کہ سچن کے ریٹائرمنٹ کے بعد نہ صرف ہندوستان بلکہ مابقی کرکٹ دنیا میں بھی ان کی کنی محسوس کی جائے ۔ مذکورہ مضامین میں ہوور انسٹی ٹیوشنس کے ریسرچ فیلوٹنکووردارجن نے لکھا ہے کہ "ٹنڈولکر جنہیں ہر ایک سچن کہہ کر پکارتا ہے ، ہندوستان میں سب سے زیادہ باوقار کرکٹر ہیں "۔ واقعہ یہ ہے کہ سچن کو عصریہندوستان کی انتہائی محترم شخصیت قرار دینا بالکل درست ہوگا اور شاید مبالغہ نہ ہوکہ مہاتما گاندھی کے بعد وہ سب سے زیادہ باوقار ہندوستانی ہیں ۔ ورداراجن نے امریکہ کی دو مشہور اور تاریخی شخصیتوں بیب رتھ اور مارٹن لوتھر کنگ سے ٹنڈو لکر کا تقابل کیا ہے اور کہا ہے کہ ٹنڈولکر ، اسپورٹس کے ہیرو ہیں اور مذکورہ شخصیتیں ، سیاسی میدان کی ہیرو تھیں ۔ (بیب رتھ ، میجر لیگ بیس بال کے اہم کھلاڑی تھے اور "سلطان آف سوات "کے نام سے بھی جانے جاتے تھے ۔ انہوں نے 3ٹیموں کے لئے 1914سے 1935تک 22سیزن کے دوران کھیلوں میں حصہ لیا تھا ۔ مارٹن لوتھر کنگ ۔ جو مہاتماگاندھی سے متاثر تھے ، افریقی ۔ امریکی شہری حقوق تحریک کے قائد تھے )۔ ادارتی صفحہ پر دوسرے مضمون میں ایچ رچرڈ نے لکھا ہے کہ "ٹنڈولکر "کرکٹ کے میدان سے رخصت ہورہے ہیں لیکن ان کا اثر باقی رہے گا ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں