چیف منسٹر دہلی شیلا ڈکشٹ کا پرچہ نامزدگی داخل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-15

چیف منسٹر دہلی شیلا ڈکشٹ کا پرچہ نامزدگی داخل

چیف منسٹر دہلی شیلاڈکشٹ نے 4دسمبر کو ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لئے آج اپنے کاغذات نامزدگی داخل کردےئے ہیں۔کانگریس کی سینئرلیڈراورنئی دہلی اسمبلی حلقہ سے پارٹی کی امیدوار شیلاڈکشٹ نے جام نگر ہاؤس نئی دہلی میں ریٹرننگ آفیسر کے دفترمیں5ویں مرتبہ قانون سازا سمبلی کے لئے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔یہ اطلاع ایک سرکاری اعلامیہ میں دی گئی تھی،دہلی اسمبلی انتخابات کے لئے56کانگریسی امیدواروں پرمشتمل پہلی فہرست یہاں11نومبر کو جاری کی گئی تھی،تمام موجودہ کانگریسی اراکین اسمبلی کو اس باربھی ٹکٹ دئیے گئے ہیں۔دہلی اسمبلی70نشستوں پرمشتمل ہے۔اس دوران بی جے پی کے چیف منسٹر عہدہ کے امیدوارڈاکٹر ہرش وردھن اورپارٹی کی دہلی شاخ کے سابق صدر وجیندرگپتانے بھی اسمبلی انتخابات کے لئے اپنے پرچے داخل کئے۔اس موقع پرڈاکٹر ہرش وردھن کے ساتھ بی جے پی دہلی کے صدر وجے گوئل اور سینئرلیڈروجئے کمار ملہوترابھی موجودتھے۔ڈاکٹرہرش وردھن کرشنانگر حلقہ سے انتخاب لڑرہے ہیں جب کہ گپتاکو چیف منسٹر شیلاڈکشٹ کے خلاف نئی دہلی اسمبلی حلقہ کے لئے میدان میں اتاراگیاہے۔کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ16نومبرہے۔ان کی جانچ18نومبر کوہوگی اورامیدوار20نومبرتک اپنے نام واپس لے سکیں گے۔

Delhi Assembly polls: Sheila Dikshit, Harsh Vardhan file nominations

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں