سرحدی کشیدگی سے جموں و کشمیرکی ترقی میں رکاوٹ - عمر عبداللہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-15

سرحدی کشیدگی سے جموں و کشمیرکی ترقی میں رکاوٹ - عمر عبداللہ

چیف منسٹر جموں وکشمیر عمرعبداللہ نے کہاکہ سرحدپرکشیدگی کی وجہ سے اس کے راست اثرات ریاست میں ترقی کے مرحلہ پرمرتب ہورہے ہیں اور سرحدی علاقوں میں رہنے والوں کی جان ومال خطرہ میں ہے۔چینور فارم کے قریب بین الاقوامی سرحدپرکسانوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہاکہ جنگ بندی کی خلاف ورزی اور شلباری نہ صرف عوام کواپنے گھرچھوڑنے پرمجبور کررہی ہے بلکہ زرعی سرگرمیوں میں بھی شدید طور پرمتاثرکررہی ہے جس کی وجہ سے سرحدی علاقوں میں رہنے والوں کو معاشی طور پربوجھ عائد ہورہاہے۔حالیہ عرصد میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کی کوئی بھی اطلاع نہ ملنے پراطمینان کااظہار کرتے ہوئے چیف منسٹر نے کہاکہ انہیں امید ہے کہ سرحد پر صورتحال پر سکون رہے گی جوبڑے پیمانہ پرعوام کے مفاد میں ہوگی۔انہوں نے امیدظاہر کی کہ ہند۔پاک بات چیت کے ذریعہ تمام مسائل کو حل کرلیں گے۔

Border tension affecting Jammu and Kashmir: Omar Abdullah

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں