National Conference-Congress alliance to continue, hint Rahul Gandhi, Omar Abdullah
نائب صدر کانگریس راہول گاندھی وچیف منسٹرجموں وکشمیر نے آج یہ اشارہ دیاکہ ان کی پارٹیوں کے درمیان اتحاد2014کے عام انتخابات کے بعد بھی جاری رہے گا۔راہول نے بڈگام میں ایک تقریب کے موقع پرنامہ نگاروں سے کہاکہ وہ عمر کے ایک حامی ہیں،وہ عمر کے ایک دوست ہیں،یقیناًیہاں ہماری ملی جلی حکومت ہے۔کانگریس قائداس سوال کا جواب دے رہے تھے کہ آیاوہ آئندہ سال کے چناو کے لئے عمر عبداللہ کی حمایت میں مہم چلائیں گے۔اسی استفسارکاجواب دیتے ہوئے عمرعبداللہ نے کہاکہ انہیں یوپی اے کے ساتھ اپنی پارٹی کے تعلقات توڑلینے کی کوئی وجہ نظرنہیں آتی۔انہوں نے کہاکہ ہم یوپی اے کے پابندعہدشرکاء ہیں اور یوپی اے کے ساتھ ہمارے تعلقات انتہائی اچھے ہیں۔ان تعلقات میں تبدیلی کی کوئی وجہ ہمیں نظرنہیں آتی۔تاہم عمرعبداللہ نے یہ بھی کہاکہ اس سلسلہ میں قطعی فیصلہ نیشنل کانفرنس کے صدرفاروق عبداللہ کی جانب سے مخلوط حکومت میں شامل جماعتوں کے ساتھ مشاورت کے بعد کیاجائے گا۔چیف منسٹر جموں وکشمیر نے کہاکہ اتحاد کا فیصلہ کرنا میرا کام نہیں ہے میں نہ تو نیشنل کانفرنس کا صدر ہوں اور نہ ہی کانگریس پارٹی کا صدر ہوں۔یہ ایک ایسا فیصلہ ہے جوہم اتحادی پارٹیوں سے مشاورت کرکے لیں گے۔اسی دوران نائب صدراے آئی سی سی راہول گاندھی نے آج پلواماجنوبی کشمیرمیں پھلوں کا ذخیرہ کرنے کی سہولت(سی اے ایس ایف)کا افتتاح کیا۔راہول گاندھی جموں سے کل سرینگرپہونچے تھے۔انہوں نے یہاں کل شام کئی وفود سے ملاقات کی جن میں کارگل اور لیہہ کے ایک،ایک وفذبھی شامل تھا۔کارگل کے وفد کی قیادت چیف ایگزیکٹیوکونسل لداخ خوداختیار ہل ترقیاتی کونسل(ایل اے ایچ ڈی سی) کررہے تھے۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں