ملالہ کی کتاب پر پاکستان کے خانگی اسکولوں میں امتناع - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-11

ملالہ کی کتاب پر پاکستان کے خانگی اسکولوں میں امتناع

اسلام آباد
(آئی اے این ایس)
پاکستانی اسکول طالبہ ملالہ یوسف زئی جس نے طالبان کا بے جگری سے مقابلہ کیا ، اس کی کتاب پر پاکستان میں خانگی اسکولس کی فیڈ ریشن نے امتناع عائد کردیا ہے جس کا کہنا ہے کہ اس کتاب سے طلباء پر منفی اثر پڑے گا۔ برطانوی روزنامہ نے آج اس کی اطلاع دی۔\"I AM MALALA\"نامی کتاب کو اسکولی نصاب میں شامل نہیں کیا گیا اور نہ ہی اسکولوں کی لائبر یریوں میں رکھا گیا ہے۔صدرآل پاکستان خانگی اسکولس فیڈریشن مرزاکاشف کے حوالے سے ,دی انڈیپنڈنٹ\"نے یہ بات بتائی ۔ فیدریشن ملک بھر میں152,000سے زائداداروں کی نمائندگی کرتا ہے ۔ فیدریشن کا یہ خیال ہے کہ اس فیصلہ پر پہنچے کہ یہ کتاب طلباء کے لیے موزوں نہیں ہے ۔ کاشف مرزا نے مزید کہا کہ اس کتاب میں کئی ایسے تبصرے ہیں جو ہمارے نظریات سے مطابقت نہیں کرتے بلکہ اس کے بر خلاف ہیں۔ پاکستان کے کئی خاص اسکولس فیڈریشن کے ممبر ہیں اور حکومت کا ایسا کوئی منصوبہ نہیں کہ ملالہ کی کتاب کو ریاستی اسکول کے نصاب میں شامل کیا جائے ۔ اگر چیکہ اس پر امتناع عائد ہے ۔ کتاب کو16سالہ ملالہ نے مشترکہ طور پر تحریر کی کہ جس کو گذشتہ سال طالبان نے گولی ماری تھی، جہاں لڑکیوں کی تعلیم کے لیے مہم چلائی جارہی تھی۔۔ کتاب میں ملالہ نے بتایا ہے ، جہاں اس کے والد ایک خانگی اسکول چلاتے ہیں، جب وہ طالبان کے کنٹرول میں تھا ۔ گذشتہ ماہ کتاب کی اجرائی کے بعد طالبان نے دھمکی دی تھی کہ کتابوں کی دکانات پر حملہ کیا جائے جہاں ملالہ کی کتاب کا اسٹارک رہے گا۔
Malala Yousafzai's book banned in Pakistani schools

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں