ہند امریکہ تعلقات کے استحکام کی برقراری کا فیصلہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-11

ہند امریکہ تعلقات کے استحکام کی برقراری کا فیصلہ


واشنگٹن
(پی ٹی آئی)
وزیر اعطم منموہن سنگھ اور امریکی صدر اوباما نے ہندوستان میں انتخابات کے دوران دونوں ملکوں کی سر گرمی کے ساتھ مشغولیت کے لیے ایک طاقتور ایجنڈہ مقر ر کیا ہے اور نئی دہلی میں ایک نئے معائدہ کے تحت باہمی تعلقات کے فروغ کے لیے بنیاد ڈالی ہے ۔ 27سمتبر کو وائٹ ہاؤز میں ان کی ملاقات کے دوران جو 3گھنٹہ تک جاری رہی، اوباما اور سنگھ نے دونوں ملکوں کے درمیان پائیداررشتہ سے اتفاق کیا جس کو امریکی صدر نے 6مہینوں کی ایک معیاد کے لیے 21ویں صدی کے لیے انتہائی اہم قرار دیا ہے ، کیونکہ ہندوستان ایک اہم انتخابی مرحلہ میں داخل ہورہاہے ۔ چنانچہ اوباما اور سنگھ نے اپنے درمیان شخصی خیالات کا تبادلہ کیا اور آئندہ 6مہینوں کے لیے سر گرم مشغولیت کا ایک طاقتور ایجنڈہ مدون کیا ہے اور اس کے لیے بنیادی کام کی تیاری کی ہے۔ مذاکرات سے واقف ذرائع نے اس کو آئندہ سال مئی سے قبل عام انتخابات کے بعد نئی ہندوستانی حکومت کی تشکیل کے لیے پرواز قرار دیا ہے ۔اس سرگرم مشغولیت کے حصہ کے طور پر جنوب اور وسطی ایشیاء کے لیے نئی تقرر کردہ اسسٹنٹ سکریٹری آف اسٹیٹ دیسائی بسوال توقع ہے کہ جلد ہی نئی دہلی کا دورہ کریں گی جو امریکہ ۔ ہندوستان ۔ جاپان سہ رخی مذاکرات کے لیے ٹوکیوکوان کے دورہ کے بعد عمل میں آئے گا ۔ خارجہ سکریٹریسجا)تاسنگھ بھی سال کے اختتام سے قبل سلسلہ وار اعلی سطی اجلاسوں کے لیے واشنگٹن کا دورہ کریں گی۔ جنوری میں امریکی توانائی سکریٹری ڈاکٹر انسٹ مونیزتوانائی تعاون میں ایک نئے ہوم لینڈ سکیورٹی سکریٹر ی کے ایک عاجلانہ دورہ کے لیے منصوبہ بندی کا کام جاری ہے ۔ ہندوستانی فوجی سربراہ جنرل بکرم سنگھ بھی توقع ہے کہ اس سال کے اختتام سے قبل امریکہ کا دورہ کریں گے جس کو معلوم ذراؤنے کہا کہ ہندوستان کی مسلح افواج کے تینوں شعبوں کے صدور کا اسی سال امریکہ کا پہلا دورہ ہوگا۔امریکی وزیر دفاع چیک ہیگل کے دورہ ہند کے لیے بنیادی کام جاری ہے اور صرف ایک سوال ہے کہ ہیگل کب ہندوستان جائیں گے۔ اعلی سطی ذرائع نے پی ٹی آئی سے یہ بات کہی اور مزید کہا کہ ہند۔ امریکہ رشتہ کیلئے آئندہ نیاکلیر معاہدہ بر وقت دفاع اور توانائی کے شعبوں پر اب بل پیش کیا جارہا ہے ۔ انتظامیہ کے ایک سینئر عہدیدار نے یہ پوچھنے پر کہ آیا ہند۔ امریکی رشتہ ایک غیر سر گرمی کی میعاد میں داخل ہورہاہے کیونکہ ہندوستان آئندہ چند مہینوں میں
عام انتخابات کی سمت بڑھ رہا ہے، کہا کہ میں اس پر کوئی اظہار خیال نہیں کرسکتا۔
India–United States relations

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں