Maharashtra Government GR On Mobile Phone Apps
مہارشٹرا ریاستی حکومت کے جی آر حاصل کرنے کیلئے منترا لیہ یا پھر سرکاری دفتر کے چکر کاٹنے یا پھر ویب سائٹ پر بھی اب جانے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ اب مہار اشٹرا کی ریاستی حکومت نے اس انفارمیشن ٹیکنالوجی کے دور میں موبائیل اپلی کیشن کے ذریعے تمام جی آر موبائیل پر مہیا کروائے ہیں۔ اس کیلئے حکومت نے جی او ایم جی آرد آفیشیل ایپ، تیار کیا ہے۔ اس اپلی کیشن کو ڈاؤں لوڈ کر کے کھبی بھی کسی بھی وقت حکومت کے تما م جی آر سے مستفید ہوا جاسکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس اپلی کیشن کے لانچ ہوتے ہی ریاست کے ہزاروں افراد نے اپلی کیشن کو ڈاؤن لاؤڈ کیا ہے۔ سرکاری شعبہ سے کوئی کام نکالنا ہو تو لوگوں کے ذہن میں یہ بات آتی ہے کہ اب ایک معمولی کام کیلئے بھی کئی چکر لگانے پڑیں گے۔ سرکاری دفتروں کے کام کاج کا طریقہ مبینہ طور سے سست ہونے کی وجہ سے لوگ پریشان ہوجاتے ہیں۔ لیکن اس سمت میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ نے اس طرح کا موبائیل اپلی کیشن تیار کرکے عوام کو ایک اچھا بھروسہ دلا یا ہے جس کے ذریعے ریاست کے عوام گھر بیٹھے اپنے موبائیل پر اپلی کیشن کے ذریعے حکومت کے تما م جی آر سے فائدہ اٹھاسکیں گے۔ذرائع کے مطابق ریاستی سرکار کے 39مختلف شعبوں کے طرف سے 55سیکر یٹریز کے دستخط سے جی آر نکالا جاتا ہے جس میں مختلف قسم کی سہولتوں کے جی آر اورحکومت کے فیصلوں کے جی آر ہوتے ہیں۔ ابھی تک حکومت کے فیصلوں اور جی آر کو عام لوگوں تک پہنچنے میں کافی وقت لگ جاتا ہے۔ کئی بار تو ایسا ہوتا ہے کہ ضلع اور تعلقہ سطح کے افسران تک بھی حکومت کے جی آر وقت پرپہنچ نہیں پاتے تھے جس کی وجہ سے حکومت کے فیصلے عوام تک نہیں پہنچ پاتے تھے۔ اس حالت کو بدلنے کیلئے حکومت نے کئی بار کوششیں کیں اور عام لوگوں تک حکومت کے فیصلے جلد از جلد پہنچانے کی بھی کوشش کی اس کے لیے اب حکومت کے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ نے موبائیل اپلی کیشن تیار کرکے عام لوگوں تک حکومت کے فیصلوں کو پہنچانے کا راستہ تلاش کر لیا ہے۔ اس سے پہلے حکومت کے ذریعے طبع شدہ جی آر تمام دفتروں تک پہنچنے میں کافی وقت لگ جاتا تھا۔ اس کے بعد حکومت نے ویب سائٹ پر 1998سے جی آر ڈالنا شروع کیا جس پر سے ضرورت مند لوگ جن آر ڈاؤن لوڈ کرکے مختلف اسکیموں اور فیصلوں سے آگاہ ہوتے تھے۔ پھر بھی ویب سائٹ پر ڈالے گئے جی آر اسکیننگ کرکے ڈالنے کی وجہ سے صاف دکھائی نہیں دینے کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ اس طرح کی معلومات سیکریٹری ڈاکٹر سنتوش بھوگلے نے دی۔ اس اپلی کیشن کو اینڈرائیڈ ،آئی او ایس ، بلیک بیری، اورونڈوز آپریٹنگ والے موبائیل پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس اپلی کیشن کے ذریعے حکومت کے تمام جی آر مراٹھی اور انگریزی زبان میں مہیا کروائے گئے ہیں۔ ریاستی حکومت کے ذریعے کیا گیا یہ اپلی کیشن پہلا سرکاری اپلی کیشن ہے۔ اس اپلی کیشن کو خصوصیت کو دیکھتے ہوئے اب تک ہزاروں افراد نے اس کو ڈاؤں لوڈ کیا ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں