آج ہوڑہ میونسپل کارپوریشن الیکشن - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-22

آج ہوڑہ میونسپل کارپوریشن الیکشن

22/نومبر کو ہو رہے ہوڑہ میونسپل کارپوریشن انتخاب کیلئے انتظامی سطح پر ہر طرح کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے۔ کارپوریشن کے 50وارڈوں کی پولنگ 1014بوتھوں پر ہوگی۔ اس کیلئے پولس فورس کی تعیناتی پوری کرلی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ہر چوکی پر پانچ پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا۔ ان میں چار لاٹھی بردار اور ہتھیار سے لیس ہوں گے۔ اس کے علاوہ کسی بھی طرح کی رکاوٹ سے نمٹنے کیلئے الگ سے فوریس کو ریزرو رکھا گیا ہے۔ 50وارڈوں میں ہورہے انتخاب کے لئے میدان میں 427امیدوار میدان میں ہیں۔ ووٹروں کی کل تعداد 7لاکھ 90ہزار 840ہے۔ ان میں مرد ووٹروں کی تعداد 4لاکھ 28ہزار 518ہے جبکہ خاتون ووٹروں کی تعداد 3لاکھ 62ہزار 322ہے۔ ادھر شہر کے پولیس کمشنر نے کہا ہے کہ پولنگ کے دوران کسی طرح کی گڑبڑی پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ انتظامیہ چاہتی ہے کہ پر امن ماحول میں امتحان تمام ہو۔ اس کیلئے ہر سطح پر تیاری مکمل کر لی گئی ہے۔ تعینات پولیس کے علاوہ الگ علاوہ الگ سے بوتھوں پر سخت نگرانی رکھی جائے گی۔ سیاسی پارٹیاں حد کے اندر کیمپ نہیں لگا سکتی ہیں۔ کسی بھی طرح کی رکاوٹ سے نمٹنے کیے لئے آر اے ایف کو محتاط رہنے کو کہا گیا ہے۔

Howrah municipal corporation election today

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں