کرنول کو سیما آندھرا کا صدر مقام بنایا جائے مرکزی وزیر سوریا پرکاش ریڈی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-27

کرنول کو سیما آندھرا کا صدر مقام بنایا جائے مرکزی وزیر سوریا پرکاش ریڈی

سیما۔آندھراسے تعلق رکھنے والے آج کرنول کوسیماآندھراکانیاصدرمقام بنانے کامطالبہ کیا۔مملکتی وزیرریلوے کوٹلہ جیہ سوریاپرکاش ریڈی نے آج یہاں وزارتی گروپ سے جوریاست کی تقسیم کے مسئلہ کاجائزہ لے رہاہے،ملاقات کرتے ہوئے کرنول کوسیماآندھراکی ریاست کاصدرمقام بنانے کی تجویزپیش کی۔ایک ہفتہ قبل مرکزی وزیروی کشورچندردیونے وزارتی گروپ سے نمائندگی کرتے ہوئے وشاکھاپٹنم کوصدرمقام بنانے کی وکالت کی تھی۔ریڈی نے جی اوایم سے نمائندگی کرتے ہوئے کہاکہ کرنول کوسیماآندھراصدرمقام بنایاجائے۔ریاست کی تاسیس کے بعد بھی کرنول تین برسوں تک متحدہ ریاست کاصدر
مقام تھا۔انہوں نے گروپ سے رائلسیما کے دو اضلاع اننت پوراورکرنول کاتلنگانہ میں شامل کرنے کابھی مطالبہ کیا،کیوں کہ ان دواضلاع کے مقامی افراد بھی یہی چاہتے ہیں۔ان دواضلاع کے2ہزارکے منجملہ1700مواضعات کے عوام تلنگانہ میں شامل ہونے کی کواہش رکھتے ہیں۔کیوں کہ ان کااحساس ہے کہ وہ ،اب تک تلنگانہ کے ساتھ رہ چکے ہیں اور مستقبل میں بھی ریاست کی تقسیم کے بعدان مواضعات کے عوام اپنے بہتر مستقبل کے لیے تلنگانہ میں شامل ہونے کے لیے خواہاں ہیں۔انہوں نے اپنی نمائندگی میں کہاکہ تلنگانہ میں برقی بحران پایاجاتاہے۔جب کہ ان دواضلاع م،میں ان دواضلاع میں ہواسے برقی پیداکیے جانے والے پراجکٹس ہیں۔مستقبل میں ان دو اضلاع سے تلنگانہ کوفائدہ ہوگا۔علاوہ ازیں اننت پوراورکرنول کوتلنگانہ سے ہی پانی سربراہ کیاجاتاہے۔اننت پوراور کرنول کوتلنگانہ میں شامل کیاجائے تواس سے تلنگانہ اوران دواضلاع کے عوام فائدے میں رہیں گے۔

Union minister Surya Prakash Reddy wants Kurnool as capital of Seemandhra

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں