ریاست آندھرا پردیش کے ساحلی علاقوں میں طوفان -لہر- کا الرٹ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-27

ریاست آندھرا پردیش کے ساحلی علاقوں میں طوفان -لہر- کا الرٹ

ریاست آندھراپردیش کے ساحلی علاقوں میں الرٹ جاری کردیاگیا، جہاں جمعرات کوایک اورطاقتورطوفان"لہر"ٹکرائے گا۔اس طاقتورطوفان بادوباراں مچھلی پٹنم کے1,030کیلومیٹر مشرق ومغرب مشرق پرمرکوزہے۔یہ کاکیناڈاسے970کیلومیٹر دورہے۔یہ طوفان مغرب شمال مغرب کی سمت بڑھ رہاہے اور توقع ہے کہ طوفان"لہر28نومبر کودوپہر تک کاکیناڈاکے قریب مچھلی پٹنم،کالنگاپٹنم کے ساحل سے ٹکرائے گا۔محکمہ موسمیات(انڈین میٹر ولوجیکل ڈپارٹمنٹ)نے یہ بات بتائی۔طوفان کے ساحل سے ٹکراتے وقت دوتاتین میٹربلند سمندری لہریں اٹھیں گے۔محکمہ موسمیات نے انتباہ دیاکہ بلندلہروں کے باعث مشرقی ومغربی گوداوری،وشاکھاپٹنم اور کاکیناڈااضلاع کے نشیبی علاقوں میں صورت حال خراب ہوسکتی ہے اورنچلے علاقہ غرق ہوسکتے ہیں۔اس طوفان کے زیراثر جمعرات کے دن آندھراپردیش کے شمال ساحلی علاقوں اوراڑیسہ کے جنوبی ساحلی علاقوں میں تیزبارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔آئی ایم ڈی کے بلیٹن میں مزیدبتایاگیاکہ45-55تا65کیلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کے ساتھ ہواکے جھکڑچلیں گے۔طوفان کے ساحل سے ٹکڑاتے وقت ہواؤں کی رفتارمیں مزیداضافہ ہوسکتاہے۔اضلاع وشاکھاپٹنم۔کرشنااورمشرق و گوداوری کے ساحل تک180تا200کیلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی۔ریاستی حکومت نے ساحلی علاقوں کے9اضلاع میں الرٹ جاری کردیاہے اورضلع انتظامہ کوہدایت دی ہے کہ طوفان سے ہونے والے نقصانات کوکم سے کم کرنے اورنشینی علاقوں سے عوام کو محفوظ مقامات پرمنتقل کرنے کے بعجلت ممکنہ اقدامات کرے۔ریاستی حکومت نے مرکزسے4ہیلی کاپٹراورنیشنل ڈیزاسٹ مینجمنٹ کی15اضافی ٹیمیں طلب کی ہیں،تاکہ ہنگامی حالات سے نمٹنے میں انہیں استعمال میں لایاجاسکے۔فوج،نیوی اورکوسٹ گارڈ کوبھی چوکیس کردیاگیااورماہی گیروں کو سمندرمیں نہ جانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ضلع کلکٹرمشرق گوداوری،نیتوپرسادنے ضلع بھرمیں چہارشنبہ اورجمعرات کو تعلیمی اداروں کوبندرکھنے کی ہدایت دی ہے،جب کہ جمعرات کوبھی دکانات اورکاروباری ادارے بندرہیں گے۔انہوں نے کہاکہ طوفان"لہر1996"کے کوناسیما علاقہ میں آئے طوفان سے زیادہ طاقتور رہے گا۔200کیلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسے ہوائیں چلنے کاامکان ہے۔ہیلن کے بعدلہردوسران طوفان رہے گا۔ہیلن طوفان کے باعث ساحلی علاقوں میں6افراد ہلاک اور4لاکھ ایکڑاراضی پرمحیط فصلوں کونقصان پہنچاتھا۔

Andhra Pradesh Set to Evacuate 250000 people as Cyclone Lehar Nears Coast

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں