وزارتی گروپ آندھرا پردیش کی تقسیم کے مسئلہ کا پائیدار حل چاہتا ہے - شنڈے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-27

وزارتی گروپ آندھرا پردیش کی تقسیم کے مسئلہ کا پائیدار حل چاہتا ہے - شنڈے

مرکزی وزیرداخلہ سشیل کمارشنڈے نے آج کہاکہ گروپ آف منسٹرس جوریاست کی تقسیم کے مسئلہ کاجائزہ لے رہاہے۔اس بات کے لیے کوشاں ہے کہ کسی بھی علاقہ کے عوام کے جذبات کومجروح کیے بغیرنئی ریاست تلنگانہ تشکیل دی جائے۔"ہم عوام کے جذمات کوٹھیس پہنچائے بغیر اس مسئلہ کاپائیدارحل تلاش کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔مرکزی وزراء جئے رام رمیش اورایس جئے پال ریڈی سے ملاقات کے بعد شنڈے نے یہاں میڈیاکے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے یہ بات کہی۔جئے رام رمیش گروپ آف منسٹرس کے رکن ہیں،جب کہ ایس جئے پال ریڈی علاقہ تلنگانہ سے تعلق رکھتے ہیں اور وہ مرکزی کابینہ میں شامل ہیں۔انہوں نے کہاکہ وہ ریاست کی تقسیم کے مسئلہ پران دونوں سے بات چیت کرچکے ہیں۔گروپ آف منسٹرس کااجلاس کل چہارشنبہ کومنعقد ہوگا۔سمجھاجاتاہے کہ گروپ کایہ قطعی اورآخری اجلاس ہوگا۔انہوں نے گروپ کی جانب سے رپورٹ کو قطیعت دینے میں تاخیرکی بات کومستردکردیااورکہاکہ وزارتی گروپ جتناجلد ہوسکے مرکزی کابینہ کورپورٹ حوالے کردے گا۔شنڈے نے کہاکہ"رپورٹ دینے میں تاخیر کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ہم بہت جلد مرکزی کابینہ کورپورٹ پیش کردیں گے۔مرکزی وزیرداخلہ نے ان اطلاعات کوبھی خارج کردیاکہ مرکزنے اے پی اسمبلی میں علیحدہ تلنگانہ قراردادمنظورکرانے کے لیے صرف15دنوں کی مہلت دی ہے۔انھوں نے کہاکہ وزارتی گروپ گذشتہ ایک ماہ کے دوران ریاست کی8سیاسی جماعتوں کے نمائندوں،ریاستی چیف منسٹر این کرن کمارریڈی،ریاستی وزیرداخلہ اوردیگر سینئرعہدیداروں سے مشاروت کاعمل مکمل کرلیاہے۔اس دوران گروپ نے ریاست کی تقسیم کے بعددونوں ریاستوں میں اثاثوں کی تقسیم اوردیگرامورپرتفصیلی مشاروت کی ہے۔شنڈے نے کہاکہ ہم پہلے ہی یہ کہہ چکے ہیں علیحدہ تلنگانہ بل پارلیمنٹ کے سرمائی سیشن میں پیش کیاجائے گا۔ذرائع کے مطابق کانگریس ہائی کمان کی ہدایت کے بعدہی وزارتی گروپ نے تقسیم کے عمل میں تیزی لائی ہے۔مرکزی کابینہ میں بل کے مسودہ کی منظوری کے بعداسے صدرجمہوریہ کے پاس روانہ کیاجائے گا،جہاں وہ،اسے ریاستی اسمبلی کوروانہ کریں گے،تاہم آئین کے تحت ریاست کی تقسیم کے لیے اسمبلی میں قراردادکی منظوری ضروری نہیں ہے۔پارلیمنٹ کاسرمائی سیشن5تا20دسمبر منعقدہوگا۔یواین آئی کے بموجب مرکزی وزیرداخلہ سشیل کمار شنڈے نے کہاکہ وزارتی گروپ،تلنگانہ مسئلہ پراپنی رپورٹ بہت جلدمرکزی کابینہ کوپیش کرے گا۔رپورٹ کی تیاری میں تاخیر کی اطلاعات کومسترد کرتے ہوئے شنڈے نے کہاکہ جتناہوسکے ہم مرکزکورپورٹ پیش کریں گے۔رپورٹ ادخال میں کوئی تاخیرنہیں ہوگئی،ہم مرکزی کابینہ کوبہت جلد رپورٹ پیش کریں گے۔انہوں نے کہاکہ وزارتی گروپ اس بات کے لیے کوشاں ہے علیحدہ ریاست تلنگانہ کے قیام سے دوسرے علاقہ کے عوام کے جذبات کوٹھیس نہ پہنچائی جائے۔ہم چاہتے ہیں کہ عوامی جذبات کومجروح کیے بغیرریاست کی تقسیم کے مسئلہ کاحلدریافت کیاجائے۔مرکزی وزرای جئے رام رمیش اورایس جئے پال ریڈی نے شنڈے سے ملاقات کی۔سمجھاجاتاہے کہ ریاست کی تقسیم کے مسئلہ پردیگرامورپرغوروخوض کیاگیا۔گروپ آف منسٹرس کاآخری اجلاس توقع ہے کہ کل منعقد ہوگا۔انہوں نے اس بات کی تردیدکی کہ مرکزنے آندھراپردیش اسمبلی میں علیحدہ تلنگانہ قراردادکی منظوری کے لیے ایک ماہ کے بجائے15دن کاوقت دیاہے۔

GoM finding ways not to hurt anyone while creating Telangana: Shinde

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں