خالدہ ضیاء کے فرزند کی سرگرمیاں ہندوستان کیلئے تشویشناک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-02

خالدہ ضیاء کے فرزند کی سرگرمیاں ہندوستان کیلئے تشویشناک

ہندوستان نے اگر چیکہ پڑوسی ملک بنگلہ دیش کے سیاسی بحران کو ایک داخلی معاملہ قرار دیتے ہوئے تبصرے سے انکار کردیا تھا تاہم نجی طور پر اپوزیشن بی ایم پی سربراہ اور سابق وزیر اعظم خالدہ ضیاء کے لڑکے طارق رحمن اور ان کے بنیاد پرستوں وپاکستان کے
آئی ایس آئی کے گہرے روابط جیسی سرگرمیوں پر بڑی چڑھی تشویش کا اظہار کیا جارہاہے 46سالہ رحمن ملک میں ان کے خلاف کرپشن کے الزامات کی بنا پر لندن میں کود ساختہ جلاوطنی کی زندگی گذاررہے ہیں ۔ سمجھا جاتا ہے کہ بر صغیر کے بنیاد پرستوں کے ساتھ ان کا قریبی ربط وضبط ہے علاوہ ازیں انھیں پاکستان کے محکمہ سراغ رسانی انٹر سرویس انٹیلجنس سے بھی امداد حاصل ہورہی ہے انٹیلجنس معلومات میں یہاں یہ بات بتائی گئی ۔ عوامی لیگ حکومت کے اقتدار حاصل کرنے کے بعد وہ لندن منتقل ہوگئے ۔ تا ہم سمجھاجاتاہیکہ ان کی بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے سینئر قائدین سے ربط برقرار ہے ۔ رحمن بی این پی کے سینئر نائب صدر بھی ہیں ۔ان کے فیس بک صفحہ پر 198362حامیوں کے نام ہیں جس کے بینر پر حسینہ کو مستعفی ہوجانا چاہیے تحریر ہے بی این پی پارٹی کے انتخابی نشان دھنر شیشٹے (دھان کا بھٹا )کی پوسٹنگ میں ہندوستان کو بنگلہ دیش کا اولین دشمن قرار دیا گیا ہے ۔ ہندوستان کے خلاف نفرت کو بھڑکانے کے اقدام کا نئی دہلی سامنا نہیں کرناچاہتی ہے جب کہ شیخ حسینہ حکومت کے ساتھ اس کے دوستانہ مراسم قائم ہوچکے ہیں۔

ISI links of Khaleda Zia's son a cause of worry for India

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں