لاس اینجلس ایرپورٹ پر فائر نگ - ایک ہلاک کئی زخمی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-02

لاس اینجلس ایرپورٹ پر فائر نگ - ایک ہلاک کئی زخمی

امریکہ کے مشہور لاس اینجلس ایر پورٹ پر آج صبح اچانک اس وقت سنسنی پھیل گئی جب ٹرمنل 3میں ایک شخص نے طاقتور رائفل سے فائرنگ کرتے ہوئے چند سیکوریٹی جوانوں کو زخمی کردی جن میں سے ایک سیکوریٹی ایجنٹ ہوگیا ہے ۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مطابق ایک شخص ہتھیار کے ساتھ ایر پورٹ کے ٹرمنل نمبر 3کے شیک پوائنٹ پر پہنچااور اسنے ٹرانسپورٹیشن ، سیکوریٹی ، اڈمنسٹریشن ایجنٹ پر گولی چلادی ۔ ایک مسافر نے بتایا کہ اس نے ایک سیکوریٹی ایجنٹ کو چیختے چلاتے ٹرمنل کے دروازہ سے باہر آتے دیکھا جس کے ساتھ ہی تمام مسافرین زمین پر لیٹ گئے ۔ لاس اینجلس پولیس ڈپارٹمنٹ کے ترجمان نے بتایا کہ سیکوریٹی ایجنٹوں نے اس شخص کو گولی مار کر مفلوج کردیا اور اسے گرفتار کرلیاہے ۔ فائر بریگیڈ کے عہدیداروں نے بتایا کہ ایک سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں جن کی تعداد 3یا4ہوسکتی ہے اس واقعہ کے فوری بعد ایر پورٹ کے ٹرمنل 2یا3کو مسافرین سے خالی کرالیاگیا اورکسی بھی طیارے کو پرواز کی اجازت نہیں دی گئی ۔ مختلف ٹیلی ویثرن چینلوں پر یہ تصاویر دکھائی گئی ہیں ان میں درجنوں کی تعداد میں پولیس جوانوں اور عہدیداروں کو ایر پورٹ میں داخل ہوتے ہوئے دکھایا گیا ہے ایک تصویر میں ایک پولیس عہدیدار کے زخموں کی مرہم پٹی کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے جبکہ ایک اور عہدیدار کے جسم سے خون بہہ رہاتھا ۔ امریکی وقت کے مطابق صبح 9:30بجے فائرنگ کا یہ واقعہ پیش آیا تاہم 10:30بجے تک بھی ایر پورٹ کا محاصرہ جاری تھا ۔ فائرنگ کے واقع کے ساتھ ہی ایر پورٹ میں بھگدڑ مچ گئی تاہم پولیس عہدیداروں نے بتایا کہ مشتبہ شخص کو حراست میں لینے کے بعد پولیس کا بم اسکو اڈایر پورٹ کی تلاشی لے رہا ہے ۔ واقعہ کے دوران عارضی طور پر طیاروں کی آمد کو بھی روک دیا گیا تھا۔

One Officer Dead, Several Shot By Gunman At LA Airport

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں