حکومت اور اپوزیشن طالبان سے مذاکرات کے حق میں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-02

حکومت اور اپوزیشن طالبان سے مذاکرات کے حق میں

پاکستان کی بر سر اقتدار مسلم لیگ(نواز) نے کہا کہ طالبان سے مذاکرات کے سلسلے میں حکومت اور اپوزیشن میں ہم خیالی ہے ۔ وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ طالبان سے مذاکرات شروع ہوگئے ہیں ۔ وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ مذاکرات کی پیشر فت کے ساتھ اتفاق رائے میں اضافہ ہوگا ۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ مذاکرات میں پیشرفت جاری ہے ۔ حکومت امن امان قائم کرنے پوری کوشش کررہی ہے کیونکہ امن یہ نہیں بتایا کہ کس کے معاشی خوشحالی نہیں لائی جاسکتی ۔ وزیر داخلہ چودھری نثار علی نے کہا کہ حکومت طالبان سے رابط میں ہے تاہم یہ نہیں بتایا کہ کس کے قوسط سے رابط قائم کیاگیاہے ۔9سمتبر کو کل جماعتی کانفرنس ہوئی ۔ مفا ہمت کے مطابق طالبان سے مذاکرات ہورہے ہیں ۔ طالبا ن سے مذاکرات کا مسئلہ اس وقت بھی سامنے آیا جبکہ شریف نے وائٹ ہاوز میں صدر بارک اوباما سے ملاقات کی تھی ۔ نواز شریف نے طالبان سے مذاکرات شروع کرنے کے انتخابی وعدے کے ساتھ منتخب ہوئے ۔ طالبان نے مطالبہ کیا کہ ان کے تمام ساتھیوں کو رہا کیا جائے اور قبائیلی سے فوجی یونٹوں کو واپس طلب کرلیا جائےْ طالبان نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ امریکی درون حملے بند کردئیے جائیں ۔اسی دوران پاکستان تھریک انصاف پارٹی کے صدر عمران خان نے دھمکی دی کہ اگر امریکی ڈرون حملے بند نہ ہوں تو افغانستان کو جانے والے رسدات کے راستے بند کردئیے جائیں گے۔

Govt, opposition, army on same track over Taliban talks: Rashid

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں