وزیر اعظم نواز شریف آرمی چیف کیانی کی خدمات برقرار رکھنے کے خواہش مند - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-07

وزیر اعظم نواز شریف آرمی چیف کیانی کی خدمات برقرار رکھنے کے خواہش مند

پاکستان کے آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے سبکدوشی سے قبل فوجی حلقوں سے قانون کا سلسلہ شروع کردیا ہے تو ایسے میں وزیر اعظم نواز شریف سبکدوشی کے بعد بھی جنرل کیانی کو کوئی عہدہ دینے پر غور کر رہے ہیں۔ پاکستان میں بر سر اقتدار تکون وزیر اعظم نواز شریف ان کے بھائی شہباز شریف اور وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے جنرل کیانی کو پرسکون سبکدوشی کی زندگی گذارنے سے محروم رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایک جفادری تاجر جو شریف برادران سے قریبی تعلقات رکھتا ہے۔ دی نیوز سے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے جنرل کیانی کی دوسرے طریقے سے خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جنرل کیانی 29نومبر کو عہدہ سے سبکدوش ہوجائیں گے اور حکومت قبل از قبل ان کے جانشین کے نام کا اعلان کردے گی۔ مسلم لیگ ( نواز) کی اعلی قیادت جنرل کیانی کو جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا صڈر نشین مقرر کرنے پر غور کر رہی ہے ۔ جنرل کیانی کے تجربہ اور حب الوطنی کے جذبہ کے پیش نظر انہیں اعلی قیادت سرکاری ذمہ داریوں سے سبکدوش نہ کرنے غور کررہی ہے۔ اگر قیادت کوئی اعلی عہدہ پیش کرے تو جنرل کیانی کا کیا ردعمل ہوگا ابھی معلوم نہیں ہوا۔ حال حال تک یہ قیاس آرائیاں جاری تھیں کی جنرل کیانی نے پیپلز پارٹی کی حکومت کو پانچ سالہ معیاد مکمل کرنے کا موقع دیا جبکہ فوج کی بالادستی پاکستان میں ایک معمول ہے۔ امریکی ڈرون حملوں میں تحریک طالبان پاکستان کے صدر حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کے بعد پاکستان میں صورتحال تبدیل ہوئی ہے۔ ان حالات میں جنرل کیانی پر زور دیا جائے گا کہ وہ قوم کی خدمت مزید جاری رکھیں جنرل کیانی سبکدوشی سے قبل کوئٹہ، پشاور ، کراچی، لاہور، گجرانوالہ، جہلم، خیرن ، مظفر آباد ، وزیر ستان ، پارہ چنار، خرم ایجنسی، ڈیرڈیرہ اسماعیل خان ، سوات، ملکھنڈ، بنگوہ ، اسکارڈ کا دورہ کریں گے۔ وہ ان مقامات پر فوجی مراکز کا دورہ کریں گے۔

Nawaz wants to make Kayani head of a revamp­ed and more powerf­ul Joint Chiefs of Staff Commit­tee

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں