06/نومبر چنئی یو۔این۔آئی
وزیر اعلیٰ ٹمل ناڈو جے جیہ للیتا نے آج یہاں چنئی میٹرو ٹرین کو جھنڈی دکھا کر آزمائشی دوڑ کے لیے روانہ کیا۔ کوئمبیڈو میٹرو اسٹیشن پر منعقدہ تقریب میں وزیر اعلیٰ نے 14 ہزار کروڑ روپے مالیتی پراجکٹ کی چار کوچس پر مستمل ٹرین کو جھنڈی دکھائی۔ ٹرین کے تمام ذیلی برقی نظام کی جانچ کے بعد ٹرین تقریباً 800 میٹر فاصلے تک دوڑائی گئی۔
آئیندہ سال مئی یا جون میں کوئمبیڈو تا الندور سیکشن پر شروع کی جانے والی میٹرو ٹرین عوام کے لیے شروع کیے جانے والے پراجکٹ کا پہلا قدم ہے۔ چنئی میٹرو ریل پراجکٹ (سی ایم آر پی) ذرائع نے بتایا کہ ٹرین کو جھنڈی دکھانے سے قبل چیف منسٹر نے 25 کے۔وی کے پاور اسٹیشن کا افتتاح انجام دیا۔
Jayalalithaa flags off Chennai metro rail test run
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں