06/نومبر لندن پی۔ٹی۔آئی
برطانیہ ، ممتاز عالمی تاجرین کے لئے ایک نیا اور آسان ویزا سسٹم متعارف کرے گا۔ یہ قدم ، ان فکر مندوں کے بیچ اٹھایا جارہا ہے کہ امیگریشن قواعد کو سخت کردینے کے اقدامات ، سمندر پار سے ممتاز شخصیتوں کی آمد کو روک رہے ہیں۔ اس نئی آسان ویزا سروس سے وابستگی کے لئے لگ بھگ 100دولت مندبیرونی شہریوں کو ابتدا مدعو کیا جائے گا۔ دفترداخلہ برطانیہ کا کہنا ہے کہ اس سروس کے ذریعہ برطانیہ کے سرحدی سسٹم سے شخصیتوں کے بہ آسانی و بعجلت گذر کو یقینی بنا یا جائے گا۔ اخبار دی ٹیلی گراف میں شائع اطلاع کے بمو جب ، گریٹ کلب، کے رکان کے لیے برطانوی ویزا امیگریشن سروس میں ایک پرسنل اکاؤنٹ منیجر ہوگا جو اس شخصیتوں کے سفری منصوبوں سے نمٹے گا۔ یہ منیجر کسی زائد خرچ کے بغیر ہر فرد کی ضرورتوں کے مطابق ویزا سرویسس کا انتظام کرے گا۔ برطانیہ نے یہ قدم ایک ایسے وقت اٹھا یا ہے جب اس کے وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون آئندہ 14نومبر سے ہندوستان کا دورہ کرنے والے ہیں۔ دو سال کی مدت میں ان کا یہ تیسرا دورہ ہند ہوگا۔ عہدیداروں نے یہ کہنے سے انکار کردیا کہ، گریٹ کلب، کے لے کون اہل قرار پائے گا۔ عہدیداروں نے صر اتنا کہا کہ ایسے افراد، کلب کے لے اہل ہوں گے جو اس ملک کی معیشت میں قابل لحاظ مدد کرنے کے موقف میں ہوں۔ برطانیہ کی معتمد داخلہ تھریسا مے ، موجودہ ترجیحی ویزا خدمات کو مزید ممالک کے تاجروں تک وسعت دینے کے منصوبوں کا اعلان کریں گی۔ دفتر داخلہ نے بتا یا کہ نئی پریمیم ویزا سروس کو ، معاشی ترقی سے متعلق حکومت کے منصوبہ کے حصہ کے طور پر متعارف کیا جارہا ہے کہ تاکہ ، دنیا کے انتہائی مشور تاجرین ، برطانیہ میں کاروبار اور سرمایہ کاری کریں۔ بحالت موجودہ جو لوگ ،ٹائرون، ویزا کے لے درخواست دیتے ہیں یا درون برطانیہ توسیع کے لیے درخواست دیتے ہیں، وہ پریمیم سروس سے استفادہ کرسکتے ہیں بشر طیکہ وہ 1920پاؤنڈس ادا کرتے ہوئے شخصی طور پر درخواست دیں۔ ( ٹائرون ویزا کے لئے درخواست دینے والوں میں تاجرین /صنعت کار شامل ہیں۔) دفتر داخلہ کے ترجمان نے بتا یا کہ ممتاز تاجرین کی ابتدا ، کلب کی مفت رکنت کا پیشکش کیا جائے گا۔ یہ کلب ان لوگوں کے لئے ، استشنائی خدمات، فراہم کرنے کا وعدہ کرتی ہے جو بیروں یورپ سے درخواست دیتے ہیں۔ نئے طریقہ کار کے ذریعہ ایک ہی روز میں پراسیسنگ شامل ہوسکتی ہے۔ اخبار گارجین کے بمو جب نئی موبائل وی آئی پی ویزا سروس ، ہندوستان میں بھی متعارف کی جائے گی۔ قبل ازیں ویزا درخواتوں کی پراسیسنگ میں بالخصوص ہندوستان اور چین سے دی گئی درخواستوں میں تاخیر کی کئی شکایات وصولہ ہوئی تھیں۔ اس کے بعد فاسٹ ٹریک بزنس ویزا سروس متعارف کی جارہی ہے۔ یہ سروس ، برطانیہ میں آئندہ مئی تک شروع کی جائے گی۔UK to launch fast-track visa service for business leaders
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں