عراق امریکہ سے فوجی آلات خریدنے کا خواہاں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-03

عراق امریکہ سے فوجی آلات خریدنے کا خواہاں

صدر بارک اوباما نے دورہ کنندہ عراقی وزیر اعظم نورالمالکی سے کہا ہے کہ امریکہ ایک مکمل خوشحال اور تشدد سے پاک عراق کا خواہاں ہے۔ وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں ان کے خانگی مذاکرات کے بعد صدر نے نامہ نگاروں سے کہا کہ امریکہ چاہتا ہے کہ عراق انتخابات پر ایک قانون منظور کرے تاکہ عراقی عوام تشدد میں ملوث ہونے کی بجائے اپنے اختلافات سیاسی طور پر حل کرنے کیلئے مذاکرات کرسکیں۔ جواب میں مالکی نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ انتخابات آئندہ سال وقت پر منعقد ہوں اور وہ عراق میں پر امن حالات کی ضرورت پر اوباما کے ساتھ مکمل طور پر اتفاق کرتے ہیں جہاں اس سال تخمینا 7ہزار شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔ اوباما نے کہا کہ انھوں نے اور مالکی نے عراق میں القاعدہ کے خلاف کارروائی کو کس طرح آگے بڑھا یا جائے اس پر بات چیت کی ہے۔ اس دوران امریکہ اور عراق نے آج عراق کے دور فتادہ حصوں میں القاعدہ گروپوں سے لڑنے کیلئے عراقی فورسس کیلئے مزید آلات کی عاجلانہ ضرورت پر اتفاق کیا۔ دونوں ممالک نے امریکی صدر بارک اوباما اور عراقی وزیر اعظم نور المالکی کے درمیان ایک ملاقات کے بعد ایک مشترکہ بیان میں یہ بات کہی ہے۔ عراقی وفد نے عراق کے ساتھ طویل مدتی ادارہ جاتی تعلقات کو مستحکم کرنے کی خاطر امریکی آلات خریدنے ان کی خواہش پر زور دیا اور ایسے آلات کے استعمال پر امریکی قوانین اور قواعد کے ساتھ سختی سے تعمیل کو یقینی بنانے اپنے عہد کی توثیق کی۔ بیان میں یہ بات کہی گئی ہے۔ بارک اوباما نے کہا کہ عراق میں دہشت گردی گروہ القاعدہ کی سرگرمیوں میں تیزی آئی ہے۔ انہوں نے عراق میں حالیہ مہینوں کے دوران تشدد کے بڑھتے ہوئے سلسلے کے تناظر میں پھر سے سر اٹھاتے ہوئے دہشت گرد گروہ القاعدہ کے خلاف لڑائی کی ضرورت پر غور کیا۔ نوری المالکی سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا : بدقسمتی سے ، القاعدہ ابھی تک سر گرم ہے اور حال ہی میں اس کی سرگرمیوں میں مزید تیزی آئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا: ہم نے اس موضوع پر کافی بات چیت کی ہے کہ کس طرح اس دہشت گرد تنظیم کے خلاف مل کر کام کرسکتے ہیں۔ جونہ صرف عراق میں کام کررہا ہے بلکہ پوری دنیا بالخصوص امریکہ کے لیے خطرہ بنا ہوا ہے۔ ملاقات کے بعد دونوں ملکوں نے ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا ہے۔ اعلامیہ میں عراق کو درپیش عسکری آلات کی فوری ضرورت کا ذکر کیا گیا ہے تاکہ وہ دہشت گرد وں کو نشانہ بناسکے۔ تاہم اس اعلامیہ میں یہ نہیں بتا یا گیا کہ مستقبل میں واشنگٹن انتظامیہ عراق کو کس طڑ کے آلات فراہم کرسکتی ہے۔

Obama and Maliki Meet as Iraq Seeks Additional US Aid

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں