02/نومبر ملبورن یو۔این۔آئی
آسٹریلیا میں اب پولیس مسلم خواتین کو اپنی شناخت ثابت کرنے کے لئے انہیں چہرہ دکھانے کا حکم دے سکتی ہے ۔ مسلم اور سکھ فرقہ کے لوگوں کے ساتھ صلاح مشورہ کے بعد آسٹریلیا کی پارلیمنٹ میں منظور ہوئے ایک ترمیمی قانون کے مطابق ملک میں اب ضرورت پڑنے پر مسلم خواتین کو نقاب یا برقعہ ہٹاکر اپنا چہرہ دکھانے کے لئے مجبور کیا جاسکے گا ۔ مغربی آسٹریلیا ککے قائم مقام پولیس وزیر جان ڈے نے بتایا ہے کہ مذ کورہ قانون کے تحت پہلے پولیس کسی شخص کو شناخت ثابت کرنے کے لئے پگڑی اتار نے کو کہہ سکتی تھی مگر اب مسلم اور سکھ فرقہ کے لوگوں سے صلاح مشورہ کے بعد سرکار پگڑی لفظ ہٹاکر نقاب ہٹانے کی ہدایت دے سکتی ہے بلکہ ضرورت پڑنے پر کسی مشکوک کے ڈی این اے نمونے بھی لے سکتی ہے ۔اس قانون کے تحت مشکوک شخص کے بالوں کے نمونے ،دانتو ں کے نشان اور انگلیوں کے نشان وغیرہ لئے جاسکتے ہیں ۔ Muslim women can be forced to show faces under new West Australian law
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں