ملک بھر میں یوم عاشورہ پر امام حسین کی شہادت کی یاد منائی گئی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-16

ملک بھر میں یوم عاشورہ پر امام حسین کی شہادت کی یاد منائی گئی

ملک کی راجدھانی دہلی سمیت ملک کے مختلف حصوں میں یوم عارشورہ عقیدت واحترام کے ساتھ منایاگیا۔مختلف مقامات سے جلوس سخت انتظامات میں نکالے گئے۔نئی دہلی میں جامع مسجد میں تغریے کاجلوس نکالاگیاجس میں ہزاروں لوگ شامل ہوئے۔ادھراترپردیش میں لکھنو سمیت پوری ریاست میں محرم کے جلوس کے دوران سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے۔یوپی کے پولیس ڈائریکٹرجنرل(قانون وانتظام)راج کماروشوکرمانے بتایاکہ دسویں محرم کے موقع پرلکھنو میں صبح8بجے سے ہی جلوسوں کے نکلنے کاسلسلہ شروع ہواجوشام5بجے تک جاری رہا۔گزشتہ سال لکھنو میں حساس علاقوں میں محرم کے جلوسوں کے موقع پرکشیدگی کے مدنظر سیکورٹی کو مستعدرکھاگیاتھا۔انہوں نے بتایا کہ فیض آبادمیں بنچ کوسی پریکرمااورمحرم کے جلوسوں کے راستے کچھ مقامات پر ٹکراؤکے مدنظرسیکورٹی بڑھادی گئی تھی۔وہیں اترپردیش کے گونڈہ ضلع کے کٹرابازارعلاقہ میں آج محرم کے جلوس میں تغریہ نکالتے وقت غیرروایتی راستے کولے کرہوئی آگ زنی اورپتھراؤ کی واردات میں3لوگ زخمی ہوگئے۔اس سلسلے میں8لوگوں کوگرفتارکیاگیاہے۔دوسری طرف مرادآباد کے گاؤں پنڈت ننگلہ سے محرم کے جلوس کے دوران فرقہ وارانہ کشیدگی کی خیریں موصول ہوئی ہیں۔مشتعل ہجوم کوقابو میں کرنے کیلئے پولیس کوفائرنگ کرنی پڑی۔آتش زنی اور سنگ باری کے واقعات میں ایک درجن سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ٹکراؤاس وقت پیدا ہواجب تغریہ کاجلوس کربلالے جایاجارہاتھاتوایک فرقے کے لوگوں نے اعتراض کیااور تغریے پرسنگ باری اوراسے نذرآتش کرنے کی کوشش کی گئی،جس سے بھگدڑمچ گئی۔کشیدگی کودیکھتے ہوئے اعلی افسران موقع پرپہنچ گئے اور حالات کو قابوں میں کرنے کیلئے مزید پولیس فورسس کو تعینات کردیاگیا۔جموں وکشمیرمیں محرم کے موقع پرسخت حفاظتی انتظامات کے درمیان مختلف مقامات پرجلوس نکالے گئے۔سری نگر میں جلوس لال بازارعلاقے سے شروع ہوااورامام باڑہ تک پہنچا۔افسروں نے اختیاطا6پولیس تھانوں میں پابندی لگائی تھیں۔

A day of mourning for Shiites: India observes Ashura

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں