کانگریس کے قول و فعل میں تضاد نہیں - سونیا گاندھی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-16

کانگریس کے قول و فعل میں تضاد نہیں - سونیا گاندھی

کانگریس کی چیرپرسن سونیاگاندھی نے آج بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)کونشانہ بناتیہوئے کہاکہ ہم لوگ کبھی بھی بی جیپی کی طرح کھوکھلے وعدے نہیں کرتے۔ہم جوکہتے ہیں،وہ کرکے بھی دکھاتے ہیں۔محترمہ سونیاگاندھی مدھیہ پردیش کے کھرگون میں پارٹی کی انتخابی ریلی سے خطاب کررہی تھیں۔انہوں نے کہاکہ ریاست کی بی جے پی حکومت نے عوام سے جووعدے کئے تھے،اسے پوراکرنے میں وہ مکمل طورپرناکام ہے مگرکانگریس کی حکومت بننے کے بعد ریاست میں ترقی کی بنیاد رکھی جائے گی۔انہوں نے بی جے پی لیڈروں پرالزام لگایاکہ وہ اپنے مفاد کے لئے کچھ بھی کرسکتے ہیں۔انہوں نیکہاکہ بی جے پی کے لیڈران اپنی چرب زبانی سے ریاست کے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہیہیں لیکن عوام کی ان کی حقیقت معلوم ہے۔انہوں نے کہاکہ مرکزی حکومت نے مختلف اسکیموں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے بھرپوررقم فراہم کی اورمہاتمام گاندھی روزگارگارنٹی اسکیم(منریگا)کے تحت بھررقم حکومت کو دستیاب کرائی مگراس رقم کا خوب غلط استعمال کیاگیا۔اس کے تحت مزدوروں کوکام دینے کے بجائے مشینوں اور ٹھیکہ داروں کوکام دیاگیا۔محترمہ گاندھی نے کہاکہ بی جے پی کے دوراقتدار میں بدعنوانی کابول بالاہے۔ریاست کے13وزراکے خلاف لوک آیکت میں مقدمات درج ہونے کے بعد بھی حکومت ان کے خلاف کسی قسم کی کارروائی نہیں کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ بدعنوانی کی وجہ سے شہروں اورگاؤں کی حالت انتہائی خستہ ہے۔کسان کواگرکھاداوربیج چاہئے توانہیں بی جے پی لیڈروں کی دکانوں پرجاناپڑتاہے۔دریں اثناانہوں نیکہاکہ ریاست تبدیلی کی لہرچل رہی ہے۔انہوں نیعوام سے اپیل کی کہ وہ بدعنوان حکومت کواکھاڑپھینکیں اورکانگریس کوووٹ دیں۔

Congress Chief Sonia Gandhi addresses rally in Khargone

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں