آئی ٹی کمپنیوں پر نریندر مودی کیلئے کام کرنے کا الزام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-30

آئی ٹی کمپنیوں پر نریندر مودی کیلئے کام کرنے کا الزام

آئی ٹی کمپنیوں پر نریندر مودی کیلئے کام کرنے اور سماجی میڈیا کے غلط استعمال کا الزام
تحقیقاتی ویب سائٹ"کوبراپوسٹ"نے آج الزام لگایاہے کہ انفارمیشن ٹکنالوجی(آئی ٹی)کمپنیاں،فیس بک،یوٹیوب اورٹوئٹرجیسے سماجی میڈیاپلیٹ فارموں کاغلط استعمال کررہی ہیں اور سیاستدانوں کی شہرت کومصنوعی طورپرآگے بڑھاری ہیں ونیزان سیاستدانوں کے حریفوں کو بدنام کررہی ہیں۔کئی کمپنیاں،بی جے پی اورنریندرمودی کے لئے کام کرنے کادعوی کررہی ہیں۔بتایاجاتاہے کہ کوبراپوسٹ نے"آپریشن بلووائرس"کے عنوان سے خفیہ کارروائی کی اوردعوی کیاہے کہ ملک بھرمیں تقریبا24غیر معروف آئی ٹی کمپنیوں کوبے نقاب کیاہے۔یہ کمپنیاں،سوشل میڈیاپرتشہیرکی خدمات کی فراہمی کے بھیس میں دوسروں کے آئی پی پتے استعمال کرتے ہوئے اہانت آمیزمشمولات پیش کررہی ہیں۔کوبراپوسٹ کے ایڈیٹرانیر ودھ بہل نے یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ"کوبراپوسٹ کی ایک خفیہ کارروائی کے ذریعہ اس امرکوبے نقاب کیاگیاہے کہ ملک کے طول وعرض میں آئی ٹی کمپنیاں،سوشل میڈیاپلیٹ فارمس کا،کس طرح غلط استعمال کررہی ہیں۔یہ کمپنیاں ،سیاستدانوں کی شہرت کومنصوعی طورپر بڑھاوادینے اوران کے مخالفین کوبدنام کرنے میں مدددے رہی ہیں"۔ویب سائٹ نے کہاہے کہ اس نے ایسی تقریبا24کمپنیوں کوبے نقاب کیاہے جو"مشتبہ آن لائن تشہیرمینجمنٹ بزنس"چلارہی ہیں۔فیس بک اورٹوئٹرپراپنے گاہکوں کوان کے حامیوں کی تعداد کے بارے میں غلط باورکرارہی ہیں۔یہ کمپنیاں کسی سیاسی لیڈرکسی پارٹی یاکسی کارپوریٹ گھرانے کے خلاف ان کے مخالف کیمپ کی ایماپرمنفی پبلسٹی کررہی ہیں اوریہ سب،پیسے کے لئے کیاجارہاہے۔ بہل نے بتایاکہ کوبراپوسٹ کے اسوسی ایٹ ایڈیٹرسیدمسرورحسن،زائداز2درجن آئی ٹی کمپنیوں سے رجوع ہوئے اوران سے کہاکہ ان کے(حسن کے)ماسٹر(جن کاحوالہ نیتاجی کی حیثیت سے دیاگیاہے)چاہتے ہیں کہ آنے والے اسمبلی انتخابات سے پہلے سماجی میڈیاپرایک مہم شروع کریں اوران کے حریفوں کی نیک نامی کومنفی پبلسٹی کے ذریعہ بربادکردیناہے۔ان تمام فرموں میں جن سے حسن نے ربط قائم کیا،فیس بک اورٹوئٹرپرحامیوں کی تعداد کولاکھوں کی تعداد میں بتانے کا پیشکش کیاتاکہ کسی ساستداں کے سیاسی حریف کی شہرت کوتباہ کیاجائے۔کوبراپوسٹ نے اپنے بیان میں کہاہے کہ"آپریشن بلووائرس کے ذریعہ یہ بھی انکشاف ہواکہ بی جے پی اپنی سماجی میڈیامہم میں آگے ہے۔بشرطیکہ جن کمپنیوں کو بے نقاب کیاگیاہے ان کے دعوؤں پربھروسہ کیاجائے۔اسی طرح بی جے پی کے امیدواروزارت عظمی نریندرمودی کابھی حال ہے۔متعددکمپنیاں ان کے لئے اوورٹائم کام کررہی ہیں"اس سوال پر کہ بات چیت میں صرف چیف منسٹرگجرات نریندرمودی کانام لینے اور کسی دوسرے سیاستداں کانام نہ لینے کی کیاوجوہات ہیں؟بہل نے جواب دیاکہ جملہ خفیہ کارروائیوں میں سے لگ بھگ5-6کارروائیوں میں ان کا(نریندرمودی کا)نام ابھرکرسامنے آیا۔بہل نے اخبارنویسوں کوبتایاکہ"بہت سے لوگوں نے مجھ سے پوچھاکہ آیاہم بعض(مخصوص)افرادکونشانہ بنارہے ہیں،ہم ایسانہیں کررہے ہیں۔یہ کوئی ماہی گیری مہم بھی نہیں ہے۔تاہم،ہمارایقین ہے کہ اگرکوئی شخص ایساکررہاہے توہم حقائق کو سامنے لائیں گے۔ایسی کوئی گیارنٹی نہیں ہے کہ یہ کمپنیاں کسی اورپارٹی کے لئے کام نہیں کررہی ہیں۔حسن کومذکورہ آئی ٹی کمپنیوں نے جن خدمات کاپیشکش کیاہے ان میں فرضی بائیوڈاٹاکی تخلیق کے ذریعہ حامیوں کی بڑھی چڑھی فرضی تعداد بتانا بھی شامل ہے۔"نیتاجی کے"مخالفین کے خلاف منفی پبلسٹی کابھی پیشکش کیاگیا۔ضروری نہیں تھاکہ اس کے لئے اخلاقی یا قانونی طریقے استعمال کئے جاتے۔بہل نے بتایاکہ کورہ نوعیت کی بدعنوانیوں سے مختلف قوانین جیسے انفارمیشن ٹکنالوجی ایکٹ(2000)،قانون عوامی نمائندگی(1951)اورانکم ٹیکس ایکٹ(1961)کی خلاف ورزی ہوتی ہے اورایسی بدعنوانیاں،قانون تعزیرات ہندکی مختلف دفعات کے تحت مستوجب سزاہیں۔

Cobrapost: IT firms maligning rivals for Narendra Modi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں