رشوت معیشت کی موثر کارکردگی میں سب سے بڑی رکاوٹ - پرنب مکرجی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-30

رشوت معیشت کی موثر کارکردگی میں سب سے بڑی رکاوٹ - پرنب مکرجی

کرپشن وسب سے عنصرہے جوہماری معیشت کی موثرکارکردگی میں رکاوٹ بنتاہے اورخدمات کی فراہمی میں اس کے عمل دخل کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔صدرجمہوریہ پرنب مکرجی نے آج یہ بات کہی۔انھوں نے چوتھے یوپی ایس سی فاؤنڈیشن ڈے لکچربعنوان"ٍٍحکمرانی اورعوامی خدمت"تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کسی ملک کے ترقیاتی پروگراموں کی کامیابی عوامی نظم ونسق کے معیارپر منحصرہوتی ہے۔یونین پبلک سرویس کمیشن،خدمات سے متعلق امورپرمشورہ دینے کاذمہ دارہے۔یہ امورپرسونل پالیسی اورانسانی وسائل انصرام کااحاطہ کرتے ہیں۔پرنب مکرجی نے کہاکہ عوام شفاف اورپیشہ ورانہ نظم ونسق چاہتے ہیں تاکہ وہ ان کی ضرورت کی موثردیکھ بھال کرسکے۔وہ اپنی شکایات کی فوری یکسوئی چاہتے ہیں۔وہ اس بات کے خواہاں ہوتے ہیں کہ فلاحی اقدامات غریب ترین فروتک پہنچیں۔یہ چیزبہتر حکمرانی طریقہ کارکواختیار کرتے ہوئے خدمات کی فراہمی کوبہتربنانے کی ضرورت کواجاگرکرتی ہے۔غیرجانبداراورغیرسیاسی بیوروکریسی حکمرانی کومستحکم بناتی ہے اور معاشی ترقی وسماجی تبدیلی میں اپناحصہ اداکرتی ہے۔صدرجمہوریہ نے سماجی اسکیمات کی فراہمی میں شفافیت کویقینی بنانے مرکزی حکومت کی جانب سے کئے گئے کئی اقدامات کی صراحت کی۔انھوں نے تاہم کہاکہ کئی معاملوں میں کامیابی حاصل کرنے کے باوجودہمارے ملک میں حکمرانی نظام کوہنوزکئی چیلنجس درپیش ہیں۔کرپشن وہ سب سے بڑاعنصرہے جوملک کی معیشت کی موثرکارکردگی میں روکاٹ بنتاہے۔پرنب مکرجی نے کہاکہ ممالک بہتر حکمرانی کوسب سے زیادہ اہمیت دے رہے ہیں کیوں کہ یہ سماجی بہبوداورشمولیاتی ترقی کی اٹوٹ کڑی ہے۔اس بات کواجاگرکرتے ہوئے کہ بہترحکمرانی کے فقدان کوکسی بھی سماج میں کئی کمیوں کابنیادی سبب تسلیم کیاگیاہے،پربن مکرجی نے کہاکہ بہترحکمرانی،بہترمعیارات پرمبنی ہوتی ہے جیسے قانون کی حکمرانی،مشترکہ فیصلہ سازی ڈھانچہ،شفافیت،جواب دہی،مساوات اورشمولیت۔ملک کے عوامی نظم ونسق کوان ہی اصولوں پرچلایاجاناچاہیے۔یہ چیزسیول سرویسس کے خاکہ سے دوبارہ واقف ہونے کی ضرورت کواجاگرکرتی ہے۔

Graft hindering efficient performance of economy: Pranab Mukherjee

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں