امام علی رحمان دوبارہ تاجکستان کے صدر منتخب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-08

امام علی رحمان دوبارہ تاجکستان کے صدر منتخب

تاجکستان کے صدر امام علی رحمان کو ایک بار پھر7برسوں کیلئے صدر منتخب کرلیا گیا ہے ۔ انہیں 83.1فیصد ووٹ ملے۔ یہ اعلان مرکزی انتخابی کمیشن نے کیا ۔ 61سالہ رحمان 1992سے سابق سویت یونین کے سب سے غریب ملک کی قیادت کررہے ہیں۔ ان کے خالاف انتخاب میں پانچ دیگر امید وار تھے ۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ انتخاب آزادانہ اور غیر جانبدار کرئے گئے ہیں۔الیکشن کے دوران یا بعد میں گڑبڑی کی کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی ہے تاہم مغربی ممالک نے آج تک تاجکستان کے کسی بھی الیکشن کو آزادانہ اور غیر جانبدار نہ قرار نہیں دیا ہے۔ امام علی رحمان 1992ء سے برسر اقتدار ہیں اور انتہائی سخت گیر انداز میں حکومت کررہے ہیں۔ 1999ء اور2003ء میں ملکی آئین میں ترامیم کے ذریعے صدر کے لئے 2020ء تک ہونے والے صدراتی انتخابات میں حصہ لینے کی راہ میں پائی جانے والی ہر قانونی رکاوٹ کو دور کردیا گیا۔ سابق سویت یونین سے آزادی حاصل کرنے والے اس ملک میں ہونے والے صدراتی انتخابات میں دھاندلی کے الزامات بھی سامنے آئے ہیں ۔ علی رحمان کے مقابلے میں پانچ صدراتی امید وار سامنے آئے تھے اور ملک میں یہ سب ہی غیر معروف تھے ۔ حقیقی معنوں میں ماسکو حکومت کے حمایت یافتہ علی رحمان کے مد مقابل صرف ایک نامور وکیل اور انسانی حقوق کے لیے سر گرم خاتون نیکول بوبو نا سارووا ہوسکتی تھیں۔ ان کا تعلق اپوزیشن کی حزب نہفتہ اسلامی تاجکستان سے ہے۔

Emomali Rahmon re-elected Tajikistan's president

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں