تقسیم سے میٹرو ریل پراجکٹ غیر متاثر - ایل اینڈ ٹی کا دعویٰ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-08

تقسیم سے میٹرو ریل پراجکٹ غیر متاثر - ایل اینڈ ٹی کا دعویٰ

(پی ٹی آئی)
بے قاعدگیوں کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے لارسن اینڈٹوبروحیدرآباد میٹرولمیٹڈ(ایل ٹی ایچ ایم آر ایل) نے آج بتایاکہ وہ تحقیقات کے لیے تیار ہے،تاہم وہ دھمکیوں کے آگے سرنہیں جھکائے گااور آئندہ سال دسمبر تک نظام الاوقات کے مطابق پراجکٹ مکمل کرلیاجائے گا۔لارسن اینڈٹوبرومیٹروریل کے چیف ایگزیکٹواور منیجنگ ڈائرکٹروی آر گڈگل حیدرآباد میٹروریل کے منیجنگ ڈائرکٹر این وی ایس ریڈی نے آج یہاں بتایاکہ چندافراددن رات ہماری توجہ ہٹانے کے لیے کوشاں ہیں۔لیکن ہم کسی بھی طرح سے خائف نہیں ہوں گے۔ہم ذہنی یکسوئی وعزم کے ساتھ نظام الاوقات کے مطابق باوقارپراجکٹ کی تکمیل میں پیشرفت کررہے ہیں۔ٹی آر ایس کے صدر کے چندرشیکھرراؤ کے حالیہ الزامات،جس میں انہوں نے بتایاتھاکہ چیف منسٹر این کرن کمارریڈی کو لارسن وٹوگرو سے رشوت حاصل ہوئی ہے اور پراجکٹ کے نام پر قیمتی عوامی اراضی حاصل کی جارہی ہے۔لارسن اینڈٹوبرواورایچ ایم آر کے سرکردہ اگزیکٹیونے پرزور انداز میں بتایاکہ الزامات میں قطعی کوئی صداقت نہیں۔گڈگل نے بتایا کہ لارسن اینڈٹو گرواپنے اخلاقیات کی بناپر شہرت رکھتاہے۔انہوں نے بتایاکہ نہ تورقمی تبادلہ عمل میں آیاہے اورنہ ایک سینٹ اضافی اراضی دی گئی ہے۔ریڈی نے بتایاکہ عوامی جانچ پڑتال کے لیے پراجکٹ کی ہربات دستیاب ہے۔ہم ہر قسم کی تحقیقات کے لیے تیارہیں،جب کہ ہم نے کوئی غلطی نہیں کی ہے


(اعتماد نیوز)
ایل اینڈٹی حیدرآباد میٹروریل کے چیف انجینئرمسٹروی بی گیڈگل نے کہاکہ ریاست کی تقسیم سے حیدرآباد میٹروریل پراجکٹ کے کاموں پر کوئی اثرنہیں پڑے گا۔مقررہ وقت پرہی پراجکٹ کی تکمیل کی جائے گی۔ایچ ایم آر کے منیجنگ ڈائرکٹر این وی ایس ریڈی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے یہ بات بتائی۔این وی ایس ریڈی نے کہاکہ2014دسمبر تک پراجکٹ کے پہلے مرحلہ کی تکمیل کی جائے گی اور2015مارچ سے حیدرآباد میں میٹروٹرینیں دوڑناشروع کریں گی۔یہ2015ء میں حیدرآباد کے عوام کے لیے اگادی کا تحفہ ہوگا۔مسٹرگیڈگل نے بتایاکہ ناگول تامٹوگوڑہ8کیلومیٹر کے پہلے مرحلہ کاکام80فیصد سے زائدمکمل ہوچکاہے۔اسی طرح اپل میں جوڈپوہے اس کاکام83فیصد اورمیاں پورڈپوکاکام64فیصد مکمل کیاگیاہے۔ایل این ٹی کے چیف انجینئر گیڈگل نے بتایاکہ کمپنی نے پراجکٹ پر تقریبا3100کروڑروپئے ابھی تک خرچ کئے ہیں۔آندھراپردیش حکومت کی جانب سے900کروڑروپئے خرچ کئے گئے ہیں۔انہوں نے بتایاکہ ایل اینڈٹی کی جانب سے حیدرآباد میٹروریل کے جومیعاری کام کئے جارہے ہیں اسے دیکھ کر کمپنی کو سعودی عرب حکومت نے ریاض کاپراجکٹ حوالہ کیاہے۔کمپنی نے حال ہی میں ریاض میٹروریل کیلئے8,500کروڑروپئے کے پراجکٹ کیلئے سعودی حکومت سے معاہدہ کیاہے۔

Bifurcation will not come in the way of metro: L&T

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں