آئی ایس آئی سے متعلق راہول گاندھی کے بیان پر الیکشن کمیشن کی نوٹس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-01

آئی ایس آئی سے متعلق راہول گاندھی کے بیان پر الیکشن کمیشن کی نوٹس

الیکشن کمیشن نے مظفرنگر کے متاثرین کو پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی سے جوڑنے راہول گاندھی کے بیان پر انہیں نوٹس جاری کیا ہے۔راہول نے24اکتوبر کو اندور کی ایک ریالی میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھاکہ مظفرنگر فسادات کے متاثرہ چندنوجوانوں سے آئی ایس آئی نے ربط قائم کیا تھا۔بی جے پی کی فرقہ پرست پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے راہول نے اگر چہ یہ بیان دیاتھا،لیکن اس پر مسلم تنظیموں کی جانب سے شدید اعتراضات کیے گئے،کیوں کہ اس کا یہ مفہوم لیا جارہاہے کہ دہشت گردسرگرمیوں میں مسلمان ملوث ہیں،جس کی توثیق خودراہول گاندھی کررہے ہیں۔الکٹورل آفیسر کی رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد الیکشن کمیشن نے راہول گاندھی سے وضاحت طلب کی ہے کہ ضابطہ انتخابی اخلاق کی خلاف ورزی کی پاداش میں کیوں نہ ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔اندور میں دیاگیا راہول گاندھی کا بیان ضابطہ انتخابی اخلاق کی خلاف ورزی کے مترادف ہے۔راجستھان اور مدھیہ پردیش میں جاریہ سال نومبر دسمبر میں اسمبلی انتخابات منعقد ہونے والے ہیں،راہول گاندھی اسی سلسلہ میں ان ریاستوں میں مہم چلارہے ہیں۔الیکشن کمیشن نے راہول کو ہدایت دی کہ وہ4نومبر2013کو کمیشن میں حاضرہوں اور وضاحت پیش کویں۔کمیشن نے ان کے نام نوٹس روانہ کردی ہے۔اگر متعینہ مدت میں راہول گاندھی جواب پیش کرنے میں ناکام ثابت ہوتے ہیں تواس کا یہ مطلب لیا جائے گا کہ ان کے پاس کوئی جواب نہیں ہے۔

Election Commission notice to Rahul Gandhi over 'ISI-Muzaffarnagar riot' remarks

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں