ہندوستان میں ترقی کے باوجود جہیز ہراسانی جاری - برطانوی ریسرچ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-20

ہندوستان میں ترقی کے باوجود جہیز ہراسانی جاری - برطانوی ریسرچ


لندن
(پی ٹی آئی )
ہندوستان کی ترقی اور آزادی نسواں کی کئی برسوں سے جاری تحریک کے باوجود ملک میں جہیز سے متعلق گھر یلو تشدد اب بھی بڑے پیمانہ پر پایا جاتاہے ۔ ایک برطانوی یونیورسٹی کی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے ۔ یونیورسٹی آف پورٹس ماوتھ اسکول آف لینکویجس اینڈ ایز کے جائزہ میں پتہ چلا ہے کہ کئی حصوں میں جہیز دنیا اب بھی ایک مستقل عمل ہے جو بڑے پیمانہ پر جنسی عدم مساوات کو ظاہر کرتا ہے ، یہ ریسرچ کیرلا میں کیا گیا ۔ جس بتایا گیا کہ ساس سب سے زیادہ ہرساں کرتی ہے اور نوجوانوں خواتین پر تقریبا 50فیصد معاملات میں تشدد کی ذمہ دار ہیں ۔ تحقیق کننڈہ ڈاکٹر بر اڈلی نے کہا کہ ہماری رپورٹ سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ گزشتہ ایک دہے میں بہت کم تبدیلی آئی ہے اور جہیز اب بھی خواتین کی زندگیوں میں ایک بنیادی مسئلہ ہے اس ڈیٹا سے چلتا ہے کہ بہتر جنسی مساوات کے حصول کیلئے کوششوں سے جہیز اور اس سے متعلق تشدد کی شرح میں کمی نہیں آئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری تحقیق سے یہ بات سامنے آتی ہے کہ کئی خواتین ساس بننے کے بعداستبدادی نظام کا ایسا حصہ بن جاتی ہیں کہ وہ اصل ہراساں کنندہ بنتی ہیں اور نوجوان خواتین کے خلاف تشدد کا ارتکاب کرتی ہیں ۔
Portsmouth Researchers Find Dowry and Abuse Still a Problem in India

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں