ممبئی حملے کا مقصد پاکستان اور ہندوستان کو لڑانا تھا - سی آئی اے سابق عہدیدار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-20

ممبئی حملے کا مقصد پاکستان اور ہندوستان کو لڑانا تھا - سی آئی اے سابق عہدیدار


واشنگٹن
(آئی اے این ایس )
ممبئی دہشت گرد حملہ کا مقصد درامائی طور پر جنوبی ایشاء کے حالات میں تبدیلی لانا اور نیو کلیر طاقتوں ہندوستان اور پاکستان کو لڑانا مقصود تھا ۔ یہ بات دہشت گردی امور کے ایک ماہر نے بتائی ۔ امریکی سی آئی اے کے ایک سابق عہدیدار بروس ریڈل نے امریکیصدر اوباما کو دی گئی بر یفینگ کے دوران بتایاکہ ممبئی حملے کا مقصد ہندوسات ن اور پاکستان کو لڑانا اور جنگ کروانا تھا ۔ امریکی انٹلیجنس ادارہ سی آئی اے کے سابق عہدیدار بروس ریڈل جنوبی ایشیائی امور پر 4امریکی صدور کو مشاورت فراہمکرچکے ہیں ۔ انھوں نے امریکی نیوز رپورٹنگ اور ویب سائٹ پر کہا کہ پاکستان کی لشکر طیبہ دہشت گرد تنظیم نے احتیاط سے اپنے نشانہ کا انتخاب کیا اور کئی برسوں تک تجزیہ کرتی رہی۔ لشکر طیبہ نے اس سلسلہ میں دوذارئع ایک پاکستانی انٹلیجنس سرویس (آئی ایس آئی )اور اقاعدہ سے معلامات حاصل کیں اور مدد حاصل کی ۔/11ْ ْْْْْْْْْْْْ 9
کے مخالف امریکہ حملہ کے بعد یہ سب سے بڑا حملہ تھا جو ممبئی کو نشانہ بناکر کیا گیا ۔ پاکستانی آئی ایس آئی اور القاعدہ کا اپنا پان ایجنڈہ تھا اور دونوں کا نشانہ ایک ہی تھا ۔ القاعدہ نے 1990ء کے عشرے میں عالمی جہاد کے لیے نشانوں کا انتخاب کیا ۔ بروس ریدل نے کہا کہ امریکہ پر ہوئے /11 9ْْْْْْْْْْْ حملہ کے بعد ممبئی حملہ دوسرا بڑا حملہ تھا ۔ ممبئی حملہ کا سب سے اہم حیرت ناک پہلو یہ تھا کہ اس حملہ میں ڈیوڈ کول مین ہیڈلی کا رول تھا ۔ ڈیوڈہیڈ لی پاکستانی نژادامریکی شہری تھا جو 1960ء میں واشنگٹن ڈی سی میں پیدا ہواتو وہ اس وقت داود سید جیلانی تھا ۔ڈیوڈہیڈلی نے بعد میں لشکر طیبہ کے کہنے پر اپنا نامتبدیل کردیا تاکہ وہ اپنی پاکستانی شناخت کو چھپاسکے ۔اپنے اعترا ف جرم کے طور پر ڈیوڈہیڈلی نے کہاکہ ممبئی رہنائی حاصل تھی ۔ ڈیوڈہیڈلی آئی ایس آئی کے عہدیداروں کے ساتھ رابطہ میں تھا اور وہ لشکر طیبہ سے بھی رابطہ میں تھا ۔ لشکر طیبہ کی ہدایتوں کی علاوہ ڈیوڈہیڈلی آئی سی آئی کے دئیے گئے دوسرے کام بھی کرتاتھا۔ مثال کے طور پر آئی ایس آئی نے ممبئی کے قریب واقع ہنوساتنی نیوکلیر مرکز کی تصاویر حاصل کرنے کی ہدایت دی تھی ۔ ممبئی جملہ کا اصل سازشی لشکر طیبہ کا صدر حافظ سعید تھا جو اس وقت پاکستان میں آزادی سے گھوم رہا ہے وہ پاکستانی آئی ایس آئی کا چہیتا ہے اور وہ ہندوستان پر مزید حملوں کی خواہش کرتا اور امریکہ پر بھی حملہ کرنے کی خواہش کرتا تھا ۔ بروس ریڈل نے کہا کہ ممبئی حملہ کو ہوئے پانچ برس ہوگئے لیکن اب بھی خاطیوں کے ساتھ انصاف نہیں اور نہ انھیں کیفر کردار تک پہہنچایا گیا ۔ بروس ریڈل نے کہا لپ ممبئی حملہ کا اصل مقصد جنوبی ایشیاء کے حالات میں ڈراما ئی تبدیلی لاکر دو نیو کلیر طاقتوں ہندوستان اور پاکستان کو میدان جنگ میں بھڑا دیناتھا اور یہ کامپاکستان کی دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ نے ممبئی حملہ کے ذریعہ انجام دیا۔
26/11 attack intended to provoke India-Pakistan war: US expert

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں