ہندوستانی فلموں کی نمائش پر پابندی - پاکستانی عدالت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-20

ہندوستانی فلموں کی نمائش پر پابندی - پاکستانی عدالت


لاہور
(پی ٹی آئی )
پاکستان کی ایک ردالت نے پاکستان بھر میں ہندوستانی فلموں کی نمائش پر پابندی عائد کردی ۔ ہندوستانی فلموں کی نمائش کے لیے چند قواعد کا اعلان کیا ۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس خالد محمود نے عبوری احکام جاری کئے ۔ ایک درخواست گذار مبشر لقمان کی درخواست پر ہائی کورٹ نے عبوری احکام جاری کئے ۔ مبشر لقمان متنازعہ ٹی وی ٹاک کے شریک ہیں ۔ وہ ایک سابق فلمساز ہیں اور ہندوستان کے خلاف سخت موقف رکھتے ہیں ۔ مبشر لقمان نے دعوی کیا کہ پاکستان کے قوانین کے مطابق ایسی ہنوستانی فلمیں جنکی فلم بندی ہندوستان میں ہوئی اور جنکو کسی ہنوستانی نے اسپانسر کیا ہو ان کی نمائش پاکستان کے اندر نہیں ہوسکتی ۔ انھوں نے یہ الزام لگایا کہ پاکستان میں ہندوستانی فلموں کی نمائش کے لئے اسپانسر شب کے جعلی کاغذات تیار کئے جاتے ہیں ۔ انھوں نے اپنے اس دعوی کی تائید میں ایک عدالت کے فیصلہ کی نقل پیش کی ۔عدالت نے احکام کو ہدایت دی کہ ایسی فلموں کی نمائش کی اجازت نہ دی جائے جن کے لئے جعلی دستاویزات پیش کئے گئے ہوں ۔ کسی فلم کی نمائش کے لئے کسی پاکستانی کی اسپانسر شپ ضروری ہے ۔ ہندوستانی فلموں کی پاکستانی میں نمائش پر امتناع کا عدالتی فیصلہ ایک ایسے وقت آیا جبکہ پاکستان الکٹرانک میڈیا ریگولیٹر نے ہندوستانی ٹی وی پرگراومں یا بیرونی ٹی وی چیانلوں کے پروگراموں کو حد سے متجاوز انداز میں پیش کرنے پردس چیانلوں پر 10ملین روپئے جرمانہ کی سزاء صادر کی ۔۔ پاکستانی باکس آفس پر ہندوستانی فلموں کی دھوم ہے ۔ سابق صدر پرویز مشرف نے 2006ء میں ہندوستانی فلموں کی نمائش کی اجازت دے دی تھی ۔ 1965ء کی ہند ۔پاکستان جنگ کے بعد ہنوستانی فلموں کی پاکستان میں نمائش پر پابند ی عائد کردی گئے تھی ۔ تاہم قزاقی کے ذریعہ ہندوستان اور پاکستان میں ایک ساتھ پیش کئے جانے کا سلسلہ شروع ہوا تو پاکستان کے عوام نے سینما کا رخ پھر سے شروع کیا اور اسلا م آباد اور لاہور میں نئے تھٹر بن گئے ۔
Pakistani court imposes restriction on screening of Indian movies

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں