چین - تیل پائپ لائن میں دھماکہ - 35 افراد ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-23

چین - تیل پائپ لائن میں دھماکہ - 35 افراد ہلاک


بیجنگ
(پی ٹی آئی )
چین میں تیل کی پائپ لائن میں ہوئے ایک دھماکہ میں کم از کم 35افراد ہلاک اور زائد از130زخمی ہوگئے ، حکام کے مطابق یہ واقعہ چین کے مشرقی شہر جنگ ڈاؤ میں ہندوستانی معیاروقت کے مطابق آج ایک بجے دن اس وقت پیش آیا جب کارکن پائپ لائن کی مرمت کررہے تھے ۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق پائپ لائن سے تیل خارج ہورہاتھا جس کے بعد اسے آگ لگ گئی ۔ مقامی اسپتالوں میں زخمیوں کا علاج جاری ہے ۔ مقامی خبر رساں ادارہ ژنہوا کے مطابق اس واقعہ کے فوری بعد پائپ لائن کے ذریعہ تیل کی سربراہی کو فوری طور پر روک دیا گیا ۔ پائپ لائن پھٹنے کے نتیجہ میں آگ بری طرح بھڑک اٹھی جبکہ تیل کو سمندر میں جانے سے روکنے کیلئے بیر یکیڈس لگادئیے گئے ہیں ۔ عہدیداروں کے مطابق حادثہ کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں ۔ ایک وئب سائٹ پر پوسٹ کی گئی تصاویر کے مطابق دھماکہ کے نتیجہ میں قرب وجوار کے علاقوں میں کافی تبائی پھیلی اور قریب ہی کھڑی ایک کار ک کے شیشے ٹوٹ گئے ۔ واضح رہے کہ صتعتی تحفظ کے معاملہ میں چین کا ریکارڈ کافی ناقص رہا ہے رواں برس کی ابتداء میں اس نوعیت کے مختلف حادثات میں تقریبا 28ہزار افراد کی جانیں گئیں ۔
Death toll from oil pipeline blast in China rises to 35

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں