ہندوستانی نژاد خاتون - امریکی عہدہ برائے جنوب و وسطی ایشیا پر فائز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-23

ہندوستانی نژاد خاتون - امریکی عہدہ برائے جنوب و وسطی ایشیا پر فائز


واشنگٹن
(پی ٹی آئی )
نیشادیسائی بیسوال کے امریکہ میں کسی بھی جنوبی ایشیائی کی جانب سے اعلی عہدہ حاصل کرنے والی اولین ہندوستانی بننے کے بعد وزیر خارجہ جان گیری نے کہا کہ نیشا کی کامیابی اور دیگر ہندستانیوں کی پیشرفت اس بات کا مظہر ہے کہ امریکہ اور ہندوساتن کے مابین تعلقات کس قدر گہری نوعیت کے حامل ہیں بیسوال اولین ہندوساتنی نژدا ہیں جو اسٹنٹ سکریٹری آف اسٹیٹ برائے جنوب ووسطی ایشیا کے عہدہ پر فائز ہوئی ہیں ۔ انھوں نے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ میں منقعدہ ایک متاثرکن تقریب کے دوران اپنے عہدہ کار رسمی طور پر حلف لیا جبکہ جان کیری نے انھیں حلف دلایا ۔ اس تقریب میں اوباما انتطامیہ کے کلیدی حکام بشمول وائٹ ہاؤس چیف آف اسٹاف ڈینس مکڈونوف نے بھی شرکت کی ۔ کیری نے اس موقع پر کہا کہ میں جانتا ہوں کہ ہند ۔ امریکہ میں اس بات کی پوری صاحیت ہے کہ باہمی طور ہر مستحکم اقتصادی سلامتی اور تہذیبی تعلقاتمیں اضافہ کیا جائے ۔ انھوں نے بیسوال کی بھرپور ستائش کی اور کہا کہ مجھے اس بات پر بے حد خوشی ہورہی ہے کہ ہندوستان کے ایک چھوٹے مقام سے محض 6برس کی عمر میں امریکہ آنے والی خاتون نے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ میں ایک اہم عہدہ حاصل کرلای ہے ، یہ اس بات کی مثال ہے کہ نوجوانوں کو کس طرح آگے بڑھنا چاہیئے ۔ بیسوال ، اسٹنٹ سکریٹری آف اسٹیٹ برائے جنوب ووسطی ایشیا کے طور پر اوباما انتظامیہ کی ایک کلیدی عہدیدارہوں گی اور جنوبی ومرکزی ایشیا کے علاقوں پر گہری نظر رکھیں گی ۔
Nisha Desai Biswal sworn in as US Asst. Secretary of State for South and Central Asia

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں